KSE100 میں 600 پوائنٹس کی کمی ، 9 ملین کے Current Account Surplus کے بعد سرمایہ کاروں کی پرافٹ ٹیکنگ

positive data after 4 months deficit provoked the sell on strength strategy

KSE100 میں 600 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، آج جاری کی جانیوالی Current Account Report میں 9 ملین ڈالرز کا Surplus ظاہر ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ کا عمل جاری ہے .واضح رہے کہ رواں سال جون کے بعد یہ سب سے مثبت ڈیٹا ہے .

Current Account Report کی تفصیلات اور KSE100 پر اثرات.

State Bank of Pakistan کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2023 میں Current Account Surplus توقعات کو مات دیتے ہوئے 9 ملین ڈالرز پر آ گیا ہے ، جبکہ اس سے قبل اکتوبر میں 157 ملین ڈالرز کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا ، اس طرح جون 2023 کے بعد پہلی بار Pakistani Current Account خسارے سے باہر آ گیا ہے.

KSE100 میں 600 پوائنٹس کی کمی ، 9 ملین کے Current Account Surplus کے بعد سرمایہ کاروں کی پرافٹ ٹیکنگ
Pakistani Current Account Surplus

مرکزی بینک کے مطابق اس طرح ملک کا مجموعی سالانہ خسارہ 1.16 ارب ڈالرز رہ گیا ہے ،جو کہ مثبت معاشی منظرنامے کی علامت ہے . 

معاشی ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت Exports Volume اور Foreign Remittances میں نمایاں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے . تحقیقاتی ٹیم کے مطابق نومبر میں برآمدی حجم 3.36 بلین ڈالرز رہا جبکہ اگر اسکا تقابلہ اکتوبر کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ ریڈنگ 2.99  ارب تھی . دوسری طرف Imports Volume کمی کے ساتھ 5.29 بلین رہا . جبکہ اس دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی جانیوالی سالانہ  Remittances رواں ماہ 64 فیصد اضافے کے ساتھ 1.83 ارب ڈالرز پر آ گئی ہیں .

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 792 پوائنٹس مندی کے ساتھ 66000 کی نفسیاتی سپورٹ بریک کرتے ہوئے   66337 پر آ گیا  ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 65337 سے 66586 کے درمیان ہے .

KSE100 میں 600 پوائنٹس کی کمی ، 9 ملین کے Current Account Surplus کے بعد سرمایہ کاروں کی پرافٹ ٹیکنگ
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 305 پوائنٹس کی کمی سے 21738 پر آ گیا ہے. اسکی کم ترین سطح یہی ہے..

KSE30
KSE30

 

.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button