DAX30 میں شدید مندی، German Retail Sales کے حجم میں 2.5 فیصد کمی
Benchmark Index lost 100 points during beginning of the financial day
DAX30 میں شدید مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . کاروباری دن کی ابتدا میں بینچ مارک انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس نیچے ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ ٹریڈنگ فلور پر فروخت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ، جس کی بنیادی وجہ German Retail Sales کے حجم میں دسمبر 2023 کے دوران 2.5 فیصد کمی ہے.
German Retail Sales کی تفصیلات۔
German Federal Statistics Department کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023ء میں ریٹیل سیلز کی ریڈنگ منفی 2.5 فیصد رہی یعنی اشیائے ضروریہ کی فروخت کم رہی۔ واضح رہے کہ معاشی ماہرین 1 فیصد اضافے کی توقع کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ نومبر کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ منفی 0.3 فیصد آئی تھی۔
اس طرح مسلسل چھٹے ماہ انڈسٹری کا حجم نہ صرف تخمینوں سے کم رہا بلکہ معیشت کے مجموعی منفی منظرنامے کی عکاسی بھی کر رہا ہے۔ بتاتے چلیں Ukraine War کے بعد آنیوالے Global Financial Crisis سے German Economy سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
DAX30 کا ردعمل ۔
ابتدائی سیشن کے دوران German Benchmark Index میں فروخت کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، اس دوران یہ 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16486 پر ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔