Reko diq Project میں Saudi Arabia کی شمولیت،مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل.

Gulf Country wants to buy 50% shares of Pakistani Government in Barick Gold Project

Reko diq Project میں Saudi Arabia کی شمولیت پر مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں . برادر خلیجی ملک منصوبے میں حکومت پاکستان کے 50 فیصد شیئرز خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے .  اس معاملے پر رواں ہفتے معاہدے کا امکان ہے.

Saudi Arabia کے اہم اخبار Arab News  کے مطابق خلیجی ملک کے دارالحکومت ریاض میں آج سے شروع ہونے والے تین روزہ Future Minerals Forum کے دوران Pakistan اور مملکت  کے درمیان اس پروجیکٹ  میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔

Reko diq Project میں تیسرے فریق کی سرمایہ کاری کے معاملے پر اب تک کیا ہوا  ؟

پاکستان International Monetary Fund کے ساتھ معاہدے سے پہلے شدید معاشی بحران سے گذرا ہے۔ اگرچہ اسوقت بیرونی ادائیگیوں پر جنوبی ایشیائی ملک کے ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ موجود نہیں تاہم ابھی بھی اسکے مالیاتی ڈھانچے کو Exports کم ہونے کی وجہ سے سنگین مسائل درپیش ہیں۔ Trade Deficit پورا کرنے کے لئے اسے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت اور مقتدر حلقے PIA, ریلوے سمیت حکومتی ملکیت کے تمام اداروں کی Privatization کرنا چاہتے ہیں ۔ تا کہ اس پر تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں بوجھ کم کیا جا سکے۔

Privatization Commission کےخصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ سال کے اختتام پر  شرکاء کو بتایا کہ انکے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکام نے Gold  اورCopper کے اس منصوبے میں شیمولیت اور سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد اس کی انتظامی کمپنی Barick Gold سے بھی رابطہ کیا گیا۔ جنہیں تیسرے فریق کو شامل کرنے اور وفاقی حکومت کے شیئرز فروخت کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے.

پروجیکٹ میں کون سے ادارے شراکت دار ہیں؟

دنیا میں Copper  اور Gold کے سب سے بڑے پراجیکٹ میں 50 فیصد شیئر کینیڈین کمپنی Barick Gold کا ہے۔ جبکہ معاہدے کے مطابق 25 فیصد بلوچستان کی صوبائی حکومت اور بقیہ 25 فیصد وفاق مے ماتحت تین اداروں OGDC , Pakistan Petroleum Limited اور Govt Holdings Private Limited کے پاس ہیں۔

ان تینوں کے شیئرز میں سے نصف Saudi Government کو منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ Pakistan Stock Exchange  میں جمع کروائے گئے ڈیکلیریشن کے مطابق OGDC اور PPL کے ریکوڈک شیئرز مارچ 2024ء تک سعودی عرب کی عالمی شہرت یافتہ آئل کمپنی Aramco کو منتقل کرنے کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔ جس کی منظوری خصوصی سرمایہ کاری کونسل  نے باضابطہ طور پر دے دی تھی.

Reko diq Project میں Saudi Arabia کی شمولیت،مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل.
PSX Notification about The Deal

 

 

ے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button