US Dollar Index میں 103.60 کے قریب تیزی ، US Advance GDP چوتھے کوارٹر میں 3.3 فیصد پر آ گیا.
Trade and Govt. Sectors contributed for upbeat reading for US National Income
US Dollar Index میں 103.60 کے قریب تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جبکہ دیگر تمام Currencies اور Commodities گراوٹ کی شکار ہوئی ہیں . جس کی بنیادی وجہ آج جاری کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق 2023 کے چوتھے کوارٹر میں US Advance GDP کے توقعات کو مات دیتے ہوئے اعداد و شمار ہیں . بالخصوص Trade اور Govt Sector میں توقعات کے برعکس انتہائی مثبت Growth ریکارڈ کی گئی ہے .
US Advance GDP کی تفصیلات.
US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے چوتھے کوارٹر میں Advance GDP کی شرح 3.3 فیصد رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.0 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے . اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ تیسرے کوارٹر کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.0 فیصد ہی رہی . رپورٹ کے دیگر حصّوں کا جائزہ لیں تو Consumer Spending یعنی صارفین کے حقیقی اخراجات میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے عوام کی قوت خرید میں اضافہ ظاہر ہو رہا ہے .
GDP Deflator میں کمی واقع ہوئی ہے اسکی سطح 1.7 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مارکیٹ توقعات 2.0 تھیں
اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ US Exports میں اضافہ ہوا ہے لیکن ابھی بھی یہ منفی زون میں منفی 9.7 فیصد آئے ہیں اس سے قبل 10.6 فیصد کا تخمینہ تھا . دوسری طرف US Imports میں 0.6 فیصد کی کمی آئیی ہے .
رپورٹ US Economy کے بارے کیا عکاسی کر رہی ہے.؟
آج جاری کیے جانے والا ڈیٹا مثبت اعداد و شمار پر مشتمل ہے . اسکے کئی اجزاء انتہائی حوصلہ افزاء ہیں . مثال کے طور پر CORE PCE کی کوارٹرلی ریڈنگ 3.7 فیصد رہی . جبکہ تیسرے کوارٹر میں یہ 5.5 فیصد تھی . اس سے Economy پر Inflation کے دباؤ میں نمایاں کمی ظاہر ہو رہی ہے جس سے آنیوالے دنوں میں Growth Rate میں اضافہ اور Labor Market میں مزید لچک پیدا ہونے کی اثار دکھائی دے رہے ہیں.
اگر اس ڈیٹا کے مطابق Rates Cut program کا فیصلہ کیا جائے تو Federal Reserve کے پاس سخت Monetary Policy جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا .
اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ US Exports میں اضافہ ہوا ہے لیکن ابھی بھی یہ منفی زون میں منفی 1.7 فیصد آئے ہیں اس سے قبل 1 فیصد کا تخمینہ تھا . دوسری طرف US Imports میں 0.6 فیصد کی کمی آئیی ہے .
US Dollar Index کا ردعمل.
توقعات سے مثبت ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد US Dollar Index میں 50 سے زائد پوائنٹس کی بحالی ریکارڈ کی گئی ہے . اسوقت یہ 103.60 سے اوپر موجود ہے . جبکہ Dollar کے مقابلے میں دیگر تمام کرنسیز میں مندی نظر آ رہی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔