Bitcoin Price میں 43 ہزار سے نیچے مندی ، Grayscale سے سرمائے کا انخلا جاری.

Crypto Currencies lost traction and gains after heavy selling near psychological level

Bitcoin Price شدید فروخت کے بعد رواں ہفتے حاصل کی گئی Gains  کھونے پر 43 ہزار ڈالرز سے نیچے آ گئی ہے . Crypto Currencies گزشتہ ہفتے Spot ETF کی منظوری کے بعد سے Market Cap میں مسلسل کمی کا سامنا کر رہی ہیں . سرمایہ کار مختلف Platforms سے Stock Exchanges میں ان فنڈز کی براہ راست خرید داری کے لئے منتقل ہو رہے ہیں.

Bitcoin Price بحالی کا مومینٹم برقرار رکھنے میں ناکام.

Spot Bitcoin ETF لانچ کئے جانے کے بعد سے BTC ہولڈ کرنے والے سرمایہ کار پرافٹ ٹیکنگ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ درمیانے اور چھوٹے درجے کے سرمایہ کار Crypto Platforms کی بجائے  Stocks Brokers کی جانب سے متعارف کروائی جانیوالے   Exchange Traded Funds کی طرف راغب ہو رہے ہیں .

Digital Economic Experts کے مطابق US SEC کی طرف سے باقاعدہ منظوری سے پہلے ہی Spot Bitcoin ETF مختلف Platforms پر ٹریڈ کے لئے دستیاب تھے . تعارفی بنیادوں پر کم قیمت میں خریدے گئے یہ فنڈز خریدنے والے اب ان میں پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں . جبکہ کم فیس والی Exchange Traded Products میں سوئچنگ کا عمل بھی جاری ہے .

Funds Transfer سے Industry پر دباؤ.

دو روز قبل  Grayscale Trust کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ Spot ETF کی منظوری کے بعد سے Crypto Market Cap میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے  .

معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے پاس دستیاب آپشنز میں اضافہ ہونے سے وہ Crypto Platforms کی بجائے Stock Brockerage Houses کا رخ کر رہے ہیں جو کہ ان Exchange Traded Funds اور Equities میں سوئچنگ کی سہولت مہیا کر رہے ہیں . یہ ایک ایسا پہلو ہے جسے Spot ETF کی منظوری کے وقت زیادہ تر پلیٹ فارمز نے نظر انداز کر دیا تھا.

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ  چونکہ ابھی تک Crypto Industry ابھی تک بغیر کسی میکانزم کے کام کر رہی تھیں  . انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ  آنیوالے دنوں کے دوران بھی سرمائے کی منتقلی کا عمل جاری رہ سکتا ہے . اس کے علاوہ Ethereum اور Litecoin می بھی اسی طرز کے Exchange Traded funds ابھی تک باضابطہ طور پر منظور نہیں ہوئے . چنانچہ مختلف Exchanges ان کے لئے بھی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں .  یہ مہم سے Crypto Prices  متاثر ہو رہی ہیں. 

مارکیٹ کی صورتحال.

European Sessions کے آغاز پر Bitcoin میں 43 ہزار ڈالرز کے قریب شدید فروخت شروع ہو گئی  میں جس کے بعد یہ  500 ڈالرز کی کمی سے  اس نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے . گزشتہ دو روز کے دوران اس میں 3 ہزار ڈالرز کی بحالی ہوئی تھی.

Bitcoin Price میں 43 ہزار سے نیچے مندی ، Grayscale سے سرمائے کا انخلا جاری.
Bitcoin

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button