اگر ایوی ایشن انڈسٹری اور چین نے آئل مارکیٹ پر دباو جاری رکھا تو توانائی کا عالمی بحران سنگین ہو جائے گا۔۔ چیف ایگزیکٹو آرامکو
دنیا کی سب سے بڑی آئل پروڈکشن کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین ناصر نے اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ روسی تیل کی قلت اور چینی سٹریٹیجک زخائر کی وجہ سے اوپیک پر پیداوار بڑھانے کا پریشر موجود ہے لیکن بین الاقوامی مارکیٹ کو بحران سے بچانے کے لئے ضروی ہے کہ چین اپنی طلب کو کنٹرول کرے اور اس کے علاوہ ایوی ایشن کی صنعت بھی جہاں تک ہو سکے تیل کی کھپت کم کرے ورنہ توانائی کا عالمی بحران سنگین ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی معیشت میں لاک ڈاون ہٹائے جانے کے بعد کروڈ آئل کی مانگ بہت زیادہ بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی رسد عدم توازن کی شکار ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔