GBPUSD کی قدر میں 1.2650 کے قریب بحالی ، UK Services PMI فروری میں 54.3 فیصد پر آ گئی .
Prices Charged recorded multi months High, increased demand for British Pound
GBPUSD کی قدر European Sessions کے دوران 1.2650 کے قریب آ گئی ہے ، جس کی بنیادی وجہ UK Services PMI کی توقعات سے مثبت ریڈنگ ہے . جس سے British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
UK Services PMI کی تفصیلات۔
S&P Global کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے دوران Services Sector کے Purchase Managers Index کی سطح 54.3 فیصد رہی ۔ جبکہ اس سے قبل 54.1 فیصد کی پیشگوئی تھی۔
اگر اس کا تقابلہ جنوری 2023 کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 53.4 فیصد رہا تھا۔ اس طرح یہ رواں سال ریلیز ہونے والی پہلی ریڈنگ ہے جو کہ Economy پر Inflation کے اثرات میں کمی اور قوت خرید میں اضافے کو ظاہر کر رہی ہے۔
GBPUSD کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد Pound to USD میں تیزی نظر آ رہی ہے . ۔ اسوقت یہ 0.26 فیصد اضافے سے 1.2650 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اسکی ٹریڈنگ رینج 1.2632 سے 1.2709 کے درمیان ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔