کرپٹو اور ڈیجٹل اثاثے ریئیل اسٹیٹ کا بہترین متبادل

(تجزیہ: روبینہ کوثر)۔ وال اسٹریٹ انویسٹمنٹ بینک جے پی مرگن کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن اور کرپٹو میں سرمایہ کاری ریئل اسٹیٹ کی جگہ لے چکے ہیں اور ڈیجیٹل اثاثے پراپرٹی خریدنے سے کہیں زیادہ سودمند ہیں۔ بینک کے مطابق ڈیجیٹل دنیا کسی بھی پراپرٹی مارکیٹ سے کہیں بہتر سرمایہ کاری کا آپشن ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسوقت بٹ کوائن اور دوسری ڈیجیٹل کرنسیز کی قیمتوں میں آنیوالی کمی نے سرمایہ کاروں کے لئے ڈیجیٹل مارجن حاصل کرنے کے بہترین مواقع پیدا کئے ہیں ۔ جن سے فائدہ اٹھا کر پراپرٹی مارکیٹ سے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جے پی مورگن کی اسٹریٹیجک اثاثہ جات کے بارے میں رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیرا لیونا بحران کے بعد بنیادی قیمتوں کو ازسر نو ایڈجسٹ کیا گیا ہے اور آج ایک بٹ کوائن جو کہ 30 ہزار ڈالرز کے قریب ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اپنے سرمایہ کاروں کو 8 سے 10 ہزار ڈالر فی کوائن منافع حاصل کرنے کا موقع دے رہا ہے کیونکہ اگلے دو سے تین ماہ کے دوران بٹ کوائن 38 ہزار ڈالر کے نفسیاتی ہدف کو عبور کر لے گا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اتنے منافع کا مارجن کسی ریئل اسٹیٹ کے اثاثوں میں نہیں ہے کیونکہ کرپٹو کی ازسر نو شرح کی اصلاح یا کوریکشن ہو چکی ہے جبکہ پراپرٹی مارکیٹ اور ریئل اسٹیٹ کی اصلاح ڈالر کے ریزرو ریٹ کے ازسر نو تعین کے بعد ہونا باقی ہے۔ اس لئے قلیل المدتی اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے فوری لیکوئیڈٹی کی سہولت کے ساتھ کرپٹو انویسٹمنٹ نفع حاصل کرنیکا زیادہ وسیع میدان فراہم کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button