PSX میں دن کا ملا جلا آغاز ، رمضان المبارک کے آغاز پر مارکیٹ میں ٹریڈنگ والیوم کی کمی

Investors are cautious in limited trading sessions amid Banking Holiday for Zakat deductions

PSX میں دن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے . رمضان المبارک کے آغاز پر  مارکیٹ میں ٹریڈنگ والیوم کی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے . ماہ مقدس میں چونکہ معاشی سرگرمیوں کے اوقات کار محدود کر دئیے جاتے ہیں . علاوہ ازیں آج Zakaat Deduction کیلئے Banking Holiday بھی ہے . یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں.

Ramadan کی آمد پر معاشی سرگرمیاں محدود ، اثرات کیا ہوں گے؟

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح Pakistan میں بھی مسلمانوں کے ماہ مقدس Ramadan Ul Mubarak کا آغاز ہو چکا ہے . جس میں Financial Markets میں سرگرمیاں محدود ہو جاتی ہیں.

اس دوران Banking Hours بھی کم کر دیے جاتے ہیں . یعنی تمام Transaction Chanels ایک ماہ کیلئے عملی طور پر سست روی کے شکار ہو جاتے ہیں. لہٰذا Pakistan Stock Exchange پر بھی اسکے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں . کسی انتہائی مثبت ٹریگر کے علاوہ زیادہ تر فروخت کا رجحان جاری رہتا ہے . ممکنہ طور پر ٹریڈنگ والیوم بھی خاصا کم رہنے کی توقع ہے.

International Monetary Fund دوسرے جائزے اور نئے پروگرام کیلئے مذاکرات پر آمادہ.

رواں ہفتے کے آغاز میں ایک بیان میں International Monetary Fund نے دونوں پیکجز پر پاکستان کی نومنتخب حکومت کے ساتھ بات چیت شروع کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ جس سے Capital Markets میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا.

پاکستان کےنئے  Finance Minister کے لیے تقرری کے بعد ابتدائی غیرملکی مصروفیات میں آئندہ ماہ IMF اور World Bank کے سالانہ اجلاسوں میں ملک کی نمائندگی کرنا شامل ہے.

ابتدائی وزارتی اجلاس 17 سے 19 اپریل تک شیڈول کئے گئے ہیں ، اس کے ساتھ 15 سے 20 اپریل تک پورے ہفتے میں Additional Ceremonies اور سرگرمیاں ہوں گی،  نئی Pakistani Government  نے اِن میٹنگز میں اپنی شرکت کے ارادے سے آگاہ کردیا ہے، نئے وزیر خزانہ وفد کی قیادت کریں گے.

آنیوالے دنوں میں یہ مذاکرات دلچسپ موڑ اختیار کر سکتے ہیں . کیونکہ Indian Government عالمی مالیاتی ادارے کو لکھے گئے خط میں  اپیل کی ہے کہ ، وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پاکستان اس امداد کا استعمال دفاعی اخراجات پورے کرنے کے لیے نہ کرے۔ بھارت IMF کے Executive Board میں شامل ہے لیکن اس نے ماضی میں ہمیشہ پاکستان کے لیےعالمی ادارے کے قرضوں پر اعلانیہ تبصرے کرنے سے گریز کیا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج دن کے آغاز پر KSE100 میں محدود رینج اور ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے . انڈیکس 66 پوائنٹس کی کمی سے 65688 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے .

KSE100
KSE100

دوسری طرف KSE30 کو بھی ٹریڈنگ والیوم کی کمی اور Banking Holiday کے منفی اثرات کا سامنا ہے . انڈیکس 13 پوائنٹس نیچے 21997 پر ٹریڈ کر رہا ہے .

KSE30
KSE30

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button