USDJPY میں 148.50 کے قریب تیزی، Japanese Government کی طرف سے Labour Wages میں 5.2 فیصد اضافہ
Shunto Group announced the decision , US Dollar remained Bullish after yesterday's Financial Reports
USDJPY میں 148.50 کے قریب تیزی نظر آ رہی ہے . Japanese Government کی طرف سے Labour Wages میں 5.2 فیصد اضافے کے باوجود غیر یقینی صورتحال اور Labour Strikes کا خاتمہ نہیں ہو سکا . دوسری طرف گزشتہ روز ریلیز ہونے والے US Retail Sales Data کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد سے USD اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں تیزی کا تسلسل جاری ہے .
Japanese Government کی طرف سے Labour Wages میں اضافہ تاہم غیر یقینی صورتحال برقرار.
Japanese Government کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ملک کے سب سے بڑی لیبر یونین Shunto Group کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد فوری طور پر تمام طبقوں کے Labour Wages میں 5.2 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے .
امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے Labour Union کے جنرل سیکرٹری نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے . تاہم انکا کہنا تھا کہ اس پیشرفت پر دیگر گروپس کو بھی اعتماد میں لے کر ہڑتال ختم کی جائیگی . جس کی وجہ سے آج مسلسل پانچویں روز بھی دنیا کی تیسری بڑی معیشت کے زیادہ تر محکمے بند ہیں اور کاروبار زندگی عملی طور پر بند نظر آ رہا ہے .
اسی بے یقینی کے باعث آج بھی Japanese Yen دباؤ کا شکار ہے . جبکہ Dominated Asian Currency میں گراوٹ کی دوسری بڑی وجہ گزشتہ روز جاری ہونے والے US Financial Data کے بعد Dollar Index میں آنیوالی تیزی ہے .
US Retail Sales Report کی تفصیلات.
US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing میں 0.3 ، Control Group میں 0.0 جبکہ Gas and Auto Sector میں بھی 0.3 فیصد اضافہ واقع ہوا.
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.30 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ جنوری 2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.53 رہی تھی۔ مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مایوس کن رہی ہے۔
رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation واضح طور پر اضافہ ظاہر ہو رہا ہے ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Export Prices میں مسلسل پانچویں ماہ کمی آئی ہے . اس طرح Federal Reserve کی آئندہ میٹنگ میں Interest Rates میں فوری طور پر کمی کے امکانات میں ختم ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں . یہی وہ محرک ہے جو کہ DXY میں تیزی اور دیگر Currencies کی طلب میں کمی کا سبب بنا .
USDJPY کا تکنیکی جائزہ.
European Sessions کے آغاز پر Japanese Yen دباؤ کا شکار نظر آیا ۔ اس طرح یہ South کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس منظر نامے کے ساتھ اس کے مقابلے میں USD یورپی سیشنز کے ساتھ 148 کی نفسیاتی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔تاہم 14 روزہ RSI وسطی نقطے سے اوپر اوور سولڈ کنڈیشنز کو ظاہر کرتے ہوئے Correction شروع ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔