چینی مرکزی بینک نے ایکسچینج بانڈ مارکیٹ کو بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے کھول دیا۔۔
شنگھائی( نیوز رپورٹ)۔۔۔ پیپلز بینک آف چائنا نے چینی معیشت کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کھولنے کے سلسلے میں مزید اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ بینک کے ترجمان کے مطابق اب بیرونی سرمایہ کار دنیا بھر سے چائینیز ایکسچینج بانڈ مارکیٹ میں خرید و فروخت کر سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اب تجربہ کار سرمایہ دار اور ادارے انٹرنیشنل مارکیٹس میں چینی سنٹرل بینک کے بانڈز سے لے کر کمرشل بینکس اور اسٹاک مارکیٹس کے فنڈز، بانڈز اور پینشنرز بینیفشری سرٹیفکیٹس میں خریدو فروخت کر سکتے ہیں۔ معاشی ماہرین ان اقدامات کو چینی معیشت کو بیرونی سرمایہ کاروں اور پرائیویٹ سیکٹر کے لئے کھولنے کی سمت میں اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔