Fatima Fertilizers کی شیئر ویلیو 38 روپے کے قریب مستحکم ، 2023 میں 23 ارب کا منافع.
The leading Fertilizer Company announced 2.17% Dividend in Financial Results showing 56% more revenue
Fatima Fertilizers کی شیئر ویلیو 38 روپے کے قریب مستحکم ہے. تاہم Leading Fertilizer Company کے Annual Financial Results جاری کئے جانے اور 23 ارب روپے کا منافع پرنٹ ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ ریکارڈ کی گئی . واضح رہے کہ یہ اسکے گزشتہ 10 سالوں کے دوران حاصل ہونے والا سب سے زیادہ ریونیو ہے .
Fatima Fertilizers Company کے Financial Results کی تفصیلات.
کمپنی کی طرف سے آج Pakistan Stock Exchange کے ٹریڈنگ سیشن میں جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق Financial Year 2023 میں کمپنی کا ریونیو 23 ارب روپے پر پہنچ گیا . جو کہ 2022 کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے . بتاتے چلیں کہ سابقہ رپورٹ میں یہ 14 ارب روپے تھا.
ڈیکلریشن کے مطابق کمپنی کے تمام Share Holders کا غیر معمولی اجلاس Karachi میں منعقد ہوا . جس میں انتظامیہ کی طرف سے وسعت اختیار کرتے ہوئے کاروبار اور نئی Markets کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی . شرکا نے Board of Directors کے تمام فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے طویل المدتی بنیادوں پر پارٹنرشپ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا .
اجلاس کے اختتام پر 2.17 فیصد Dividend کا اعلان کیا گیا. تاہم کسی قسم کے Right یا Bonus Shares جاری نہیں کئے گئے . معاشی ماہرین کے مطابق یہ نتائج انتہائی مثبت اور Fertilizers Sector پر دور رس اثرات مرتب کریں گے.
مارکیٹ کا ردعمل.
توقعات سے انتہائی مثبت نتائج اور تاریخی ریونیو منظر عام پر آنے کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آئی. جس کے بعد کاروباری دن کے اختتام پر اسکی قدر 37.95 روپے پر آ گئی . جبکہ کمپنی کے ٹریڈ ہونے والے شیئرز کی تعداد 1 لاکھ 89 ہزار رہی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔