کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ۔ 30 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔

ٹوکیو( فاریکس نیوز)۔۔ کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سٹیبل کوائن ٹیرا لیونا کے کریش ہونے کے تین ہفتوں کے بعد ڈیجیٹل کرنسی نے پہلی بار 30 ہزار ڈالرز فی کوائن کی نفسیاتی حد آج انٹرنیشنل مارکیٹ کے ایشیئن سیشن میں دوبارہ حاصل کر لی ہے۔ واضح رہے کہ سٹیبل کوائن لیونا کی قدر صفر ہونے اور ٹیرا کے ایک ڈالر سے نیچے آنے کے بعد کرپٹو مارکیٹ کریش کر گئی تھی اور ایل سلواڈور جہاں بٹ کوائن کو متوازی سرکاری کرنسی کا درجہ حاصل ہے کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ جس کے بعد امریکہ، برطانیہ، جاپان، چین اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے 40 ممالک کے سینٹرل بینکس اور ڈیجیٹل کرنسی کے ماہرین کا ہنگامی اجلاس ایل سلواڈور کے دارلحکومت سان سلواڈور میں منعقد ہوا تھا جس میں کرپٹو مارکیٹ کو بچانے کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران بٹ کوائن کی قدر میں 20 ہزار ڈالرز کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ جبکہ بٹ کوائن اور کرپٹو مارکیٹ کے لئے بٹ کوائن کی 30 ہزار ڈالرز فی کوائن کی سطح کو اہم قرار دیا جاتا ہے۔ ماہرین معاشیات کے خیال میں بٹ کوائن کا اگلا لیول 38 ہزار ڈالرز فی کوائن کا ہو سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button