Gold Price میں 2075 ڈالرز سے اوپر تیزی ، Geopolitical Tensions کی وجہ سے US Dollar کا دفاعی انداز
Chinese Statements on Recovery Plan and Middle East Tensions helped Bright Metal for recovery
Gold Price میں 2075 ڈالرز سے اوپر تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز Geopolitical Tensions کی وجہ سے US Dollar دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . علاوہ ازیں PBOC کی طرف سے Foreign Exchange Reserves کی Precious Metals میں تبدیلی سے بھی سنہری دھات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
Gold Price پر اثر انداز ہونے والے عوامل.
گزشتہ روز US Vice President کملا ہیرس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ Israel کو خطے میں امن کیلئے Rafah Operation سے گریز کرنا چاہیے اور اس معاملے پر صیہونی ریاست کو امریکی تحفظات بارے آگاہ کر دیا گیا ہے. اس سے قبل صدر جو بائیڈن نے ایک مرتبہ پھر نیویارک میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ بہت جلد وہ Ceasefire دیکھیں گے. ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ Hamas کی جانب سے پیش کی گئیں تمام شرائط اسرائیلی حکومت نے مسترد کر دی ہیں .
ان خبروں کے سامنے آنے پر آج Asian Sessions سے ہی Gold Price میں اضافہ دیکھا گیا ہے . جبکہ US Dollar اس دوران دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے.
Economic Recovery کے لئے Chinese Government کے اقدامات.
اختتام ہفتہ پر Economic Recovery کی از سر نو بحالی کے بارے میں چینی حکومت کے عہدیداروں کی طرف سے دئیے گئے بیانات سے بھی Gold کی خرید داری کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے . جس کے بعد سنہری دھات چار گھنٹوں کے دوران 12 ڈالرز کی بحالی حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے .
Peoples Bank of China کی طرف سے Open Market Intervention آج سارا دن جاری رہی . Chinese Government کی طرف سے یہ اقدام USDCNY کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے . اس دوران Foreign Exchange Reserves کی بڑی مقدار کو Gold کے علاوہ Australian اور New Zealand Dollars میں تبدیل کیا گیا ہے .
یہی وجہ ہے کہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ان Currencies کے علاوہ Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.
تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت بھی اپنی تمام Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف جانے سے پہلے ایک بڑی Correction کی نشاندہی کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔