US Stocks میں دن کا مندی پر اختتام، UN Resolution منظور ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

Heavy Selling after Fresh Attacks on Rafah squeezed demand for Equities

US Stocks میں دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا. جس کی بنیادی وجہ UN Resolution منظور ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا محتاط انداز اختیار کر لینا ہے . دریں اثناء Security Council میں اس اہم قرار داد کی منظور کے بعد Israel کی جانب سے Rafah پر حملوں میں شدت آئی ہے . جس سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا اور  US Stock Markets کے Closing Sessions میں شدید سیلنگ ریکارڈ کی گئی .

Gaza Ceasefire Resolution کس طرح سے US Stocks پر اثر انداز ہوئی؟

United Nations کی Security Council  نے گزشتہ رات  Isarael اور Hamas کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ United States  کی جانب سے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا گیا۔ اس قرارداد میں تمام مغویوں کی بھی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے.

پندرہ ارکان پر مشتمل  Security Council کے باقی 14 اراکین نے اس Ceasefire Resolution کے حق میں ووٹ دیا، جسے سلامتی کونسل کے  اکثریتی دس منتخب اراکین نے تجویز کیا تھا۔ امریکہ آج تک Gaza Strip  میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد کے متن میں Ceasefire کے الفاظ کے استعمال کے خلاف تھا اور اس نے اپنے اتحادی ملک Israel کی حمایت میں اس سے قبل تین قرار دادیں ویٹو کر دی تھیں ۔

تاہم عالمی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج کی ووٹنگ میں USA قرارداد کو ویٹو کرنے کی بجائے غیر حاضر رہا۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ سرمایہ کاروں  کے دفاعی انداز اختیار کرنے جبکہ  Global Stocks کی طلب میں کمی کا سبب بنا   .  حالانکہ اس دوران  10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں 7 بنیادی پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی. لیکن اس کے باوجود Equities اس کا ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکیں.

Israel کا ردعمل اور United States کی جانب سے بیانات.

اس پیشرفت کے فوری بعد Gaza کے مختلف علاقوں میں Israeli حملوں میں شدت دیکھی گئی . جس سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا .

اس سے قبل  US Vice President کملا ہیرس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ Israel کو خطے میں امن کیلئے Rafah Operation سے گریز کرنا چاہیے اور اس معاملے پر صیہونی ریاست کو امریکی تحفظات بارے آگاہ کر دیا گیا ہے.  صدر جو بائیڈن نے ایک مرتبہ پھر نیویارک میں صحافیوں  کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں  امید ہے کہ بہت جلد وہ Ceasefire دیکھیں گے.

مارکیٹس کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا .  انڈیکس 162 پوائنٹس کمی سے 39313  پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 39296 سے 39430 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 32 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

US Stocks میں دن کا مندی پر اختتام، UN Resolution منظور ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا محتاط انداز
Dow Jones Composite Index

Nasdaq Composite میں بھی یہی صورتحال رہی .معاشی سرگرمیاں 44 پوائنٹس کمی کے ساتھ 16384 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 16315  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم  89 کروڑ رہا.

US Stocks میں دن کا مندی پر اختتام، UN Resolution منظور ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا محتاط انداز
Nasdaq Composite Index

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button