EURUSD کی قدر میں 1.0800 سے نیچے مندی، German Retail Sales کے حجم میں 1.9 فیصد کمی
Downbeat Financial Data squeezed demand for Euro in Cautious Markets
EURUSD کی قدر میں 1.0800 سے نیچے مندی دیکھی جا رہی ہے ، جس کی بنیادی وجہ German Retail Sales کے حجم میں فروری 2024 کے دوران 1.9 فیصد کمی ہے ، European Trading Sessions کے دوران پہلے سے محتاط مارکیٹس میں Euro کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے.
German Retail Sales کی تفصیلات۔
German Federal Statistics Department کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024ء میں Retailing Industry کی ریڈنگ منفی 1.9 فیصد رہی یعنی اشیائے ضروریہ کی فروخت توقعات سے خاصی کم رہی۔ واضح رہے کہ معاشی ماہرین 02 فیصد اضافے کی توقع کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ جنوری کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ منفی 0.3 فیصد آئی تھی۔
اس طرح مسلسل تیسرے ماہ انڈسٹری کا حجم نہ صرف تخمینوں سے کم رہا بلکہ معیشت کے مجموعی منفی منظرنامے کی عکاسی بھی کر رہا ہے۔ بتاتے چلیں Ukraine War کے بعد آنیوالے Global Financial Crisis سے Europe کی یہ سب سے بڑی Economy بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔
EURUSD کا ردعمل.
رپورٹ پبلش ہونے کے بعد EURUSD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھتے ہوئے 1.0800 سے نیچے آ گیا ہے . توقعات سے منفی ڈیٹا سے اسکی طلب میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔