کینیڈا: سال کے پہلے کوارٹر کی معاشی رپورٹ، سرپلس 8 بلیئن ڈالرز سے زائد

ٹورنٹو( نیوز رپورٹ)۔ کینیڈا کے مرکزی بینک نے سال کے پہلے کوارٹر کی معاشی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل تک کینیڈا کی برآمدات کا حجم 180 بلیئن ڈالرز سے زائد رہا جبکہ درآمدات کا والیوم 172 بلیئن ڈالرز سے زائد رہا۔ اسطرح ٹریڈ سرپلس 8 بلیئن ڈالرز سے زائد رہا۔ جبکہ رپورٹ کے مطابق متوقع سرپلس 3 بلیئن ڈالر تھا ۔ اسطرح توقعات سے پانچ بلیئن ڈالرز کا ٹریڈ سرپلس حاصل ہوا۔ انرجی کی برآمدات کا حجم کم والیوم کے باوجود 6.5 بلیئن ڈالر رہا ۔ واضح رہے کہ عالمی معاشی بحران کے باوجود یہ 2008 ء کے معاشی بحران کے بعد پہلی بار کسی کوارٹر کا ریکارڈ منافع ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق کینیڈین معیشت کے تمام شعبے اپنے اہداف مثبت طور پر حاصل کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button