کرپٹو کرنسیز کی قدر میں کمی۔ بٹ کوائن 30300 ڈالرز کی سطح پر آ گیا۔دیگر کرنسیز کی قیمت میں بھی کمی۔
واشنگٹن(نیوز رپورٹ ) : کرپٹو کرنسیز کی قدر میں آج امیریکن سیشن میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔ بینک آف انگلینڈ اور امیریکن فیڈرل ریزرو کی طرف سے کرپٹو کرنسیز کو دیگر حقیقی کرنسیز کی طرح ریگولرائز کرنے کے اعلان کے بعد تمام کرپٹو کرنسیز کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اسوقت بٹ کوائن 1500 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 30300 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بٹ کوائن امیریکن سیشن میں آج ایک موقع پر 30 ہزار کی نفسیاتی حد بھی توڑ گیا تاہم اسکے بعد کرپٹو کرنسی نے 300 سے زائد ڈالر کی ویلیو ریکور کی۔ دیگر کرپٹو کرنسیز میں ایتھیریم 105 ڈالرز کی کمی سے 1843 کی سطح پر اور ٹیتھر اپنی بنیادی قیمت 0.99 پر ہی ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ بائنانس کوائن 18 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 303 ڈالرز کی سطح پر موجود ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔