کرپٹو کرنسیز کی قیمتوں میں ایشیئن اور یورپیئن ٹریڈنگ سیشنز میں زبردست اضافہ
لندن( نیوز رپورٹ)۔۔ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایشیئن اور یورپیئن ٹریڈنگ سیشنز میں کرپٹو کرنسیز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ بٹ کوائن جس کی قدر میں پچھلے ہفتے کے آخری دونوں کاروباری دنوں میں کمی دیکھنے میں آئی تھی آج نہ صرف اپنی کھوئی ہوئی قدر کو بحال کر کے 30 ہزار ڈالر کی نفسیاتی حد عبور کر گیا بلکہ 1600 ڈالرز فی کوائن کے اضافے کے ساتھ اسوقت 31400 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح ایتھریم کی قدر میں بھی آج کے ٹریڈنگ سیشنز میں 6 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کہ آج ایک ہفتے کے بعد 1900 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح لائٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیز کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج ٹریڈرز اور سرمایہ کار اچھے والیوم کے ساتھ کرپٹو میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔