GBPUSD میں 1.2400 کے قریب بحالی ، UK Services PMI اپریل میں 54.9 فیصد پر آ گئی.

Upbeat data recorded on multi months High, diminished demand for British Pound

GBPUSD کی قدر European Sessions کے دوران 1.2400 کے قریب بحال ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ، جس کی بنیادی وجہ UK Services PMI کی توقعات سے مثبت ریڈنگ ہے . جس سے Bank of England کی آئندہ میٹنگ میں Rates cut Policy شروع کئے جانے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ختم ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے.

UK Services PMI کی تفصیلات۔

S&P Global کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق رواں ماہ  کے دوران  Services Sector کے  Purchase Managers Index کی سطح 54.9 فیصد رہی ۔ جبکہ اس سے قبل 53 فیصد کی پیشگوئی تھی۔

اگر اس کا تقابلہ مارچ 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 50.2 فیصد رہا تھا۔ اس طرح یہ رواں سال ریلیز  ہونے والی مسلسل دوسری ریڈنگ  ہے جو کہ Economy پر Inflation کے  اثرات میں کمی  اور قوت خرید میں اضافے  کو ظاہر کر رہی ہے۔

GBPUSD کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد Pound to USD میں تیزی نظر آ رہی ہے . ۔ اسوقت یہ 0.13 فیصد بحالی  سے 1.2400 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اسکی ٹریڈنگ رینج 1.2347 سے 1.2406 کے درمیان ہے۔

GBPUSD میں 1.2400 کے قریب بحالی ، UK Services PMI اپریل میں 54.9 فیصد پر آ گئی.
GBPUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button