US Stocks میں مندی پر اختتام ، Financial Reports کے بعد سرمایہ کار محتاط.

US Bonds Yields got rebound after upbeat GDP Data ahead of PCE Price Index.

US Stocks میں معاشی سرگرمیاں مندی پر اختتام پذیر ہوئیں. Financial Reports جاری ہونے سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں.

US GDP  پہلے کوارٹر میں 1.3 فیصد پر آ گیا ہے . واضح رہے کہ National Income توقعات کے مطابق . تاہم  سب سے منفی پہلو Personal Expenditure Index میں ہونے والا اضافہ ہے . جس سے Rate Cut Policy جلد شروع ہونے کا خدشہ پیدا ہوا

ہفتہ وار US Jobless Claims  دو لاکھ 19 ہزار ہو گئے ہیں . اس طرح Unemployment Claims  میں توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا.

US GDP Report کے اثرات.

US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے پہلے کوارٹر میں GDP کی شرح 1.3 فیصد رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین اتنی ہی پیشگوئی کر رہے  تھے . اگر  تقابلہ دو ہفتے قبل جاری ہونیوالی پہلی ریڈنگ  کے ساتھ کریں تو اسکی سطح 1.6 فیصد ہی رہی . Consumer Spending یعنی صارفین کے حقیقی اخراجات میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے عوام کی قوت خرید میں کمی اور Inflation  میں اضافہ ظاہر ہو رہی ہے .

GDP Deflator واضح کمی سے 3.1 فیصد پر آ گیا.  جبکہ مارکیٹ توقعات 3.2 تھیں. مجموعی طور پر ڈیٹا ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل ہے.

US Stocks میں مندی پر اختتام ، Financial Reports کے بعد سرمایہ کار محتاط.
US GDP Report

Unemployment میں اضافہ. US Bonds Yields کی بحالی. 

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ڈیٹا میں Unemployment Claims دو لاکھ 19 ہزار رہے۔  اس سے قبل معاشی ماہرین 2 لاکھ 18 ہزار کی توقع کر رہے ہیں۔ اگر تقابلہ گذشتہ ہفتے سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 2 لاکھ 16 ہزار رہی تھی۔ 

اپریل میں بیروزگار افراد کی تعداد 18 لاکھ 85 ہزار رہی ہے۔ جبکہ تخمینہ 18 لاکھ 82 ہزار  تھا.

ڈیٹا منظر عام پر آنے پر US Dollar Index اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں بحالی ریکارڈ کی گئی جبکہ Global Stocks اور Commodities کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے.

US PCE Report کا انتظار

اس رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے. اسی وجہ سے مارکیٹس محتاط انداز میں ٹریڈ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. اور  US Stocks میں Trading Volume خاصا کم رہا.

US Stocks کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں معاشی سرگرمیاں منفی انداز میں اختتام پذیر ہوئیں .  انڈیکس 330 پوائنٹس مندی  سے 38111  پر بند ہوا . ٹریڈنگ رینج 38000 سے 38493 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں شیئرز والیوم  36 کروڑ 52 لاکھ  رہا.

ابتدائی اور وسطی سیشنز میں ملا جلا رجحان رہا تاہم اختتام پر  شدید فروخت ریکارڈ کی گئی . جس سے مجموعی منظرنامہ بھی منفی ہو گیا.

US Stocks میں مندی پر اختتام ، Financial Reports کے بعد سرمایہ کار محتاط.
Dow Jones Industrial Average

Nasdaq100 میں بھی منفی انداز غالب رہا .معاشی سرگرمیاں  198 پوائنٹس مندی سے 18538 پر بند ہوئیں کم ترین سطح 18487  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم  24 کروڑ 42 لاکھ رہا.

US Stocks میں مندی پر اختتام ، Financial Reports کے بعد سرمایہ کار محتاط.
Nasdaq100 Index

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button