PSX میں مثبت آغاز کے بعد منفی اختتام، SBP Monetary Policy اور بجٹ اقدامات.

State Bank of Pakistan cut 1.5% Policy Rates while speculations of Finance Bill Continue.

SBP Monetary Policy میں 1.5 فیصد Policy Rates کم کئے جانے پر معاشی سرگرمیوں کا مثبت آغاز کرنیوالی PSX کے اختتامی سیشن میں Budget کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں سے شدید مندی ریکارڈ کی گئی.

KSE100 انڈیکس گزشتہ تین روز کے دوران 3 ہزار 5 سو پوائنٹس کھو چکا ہے. جبکہ Market Capitalization میں 7 فیصد کمی ہوئی ہے . سرمایہ کار آئندہ بجٹ میں نئے Taxes عائد کئے جانے کے حوالے سے شدید تحفظات کے شکار ہیں. یہی وجہ ہے کہ Pakistani Capital مرکتنے  ایک ماہ تک جاری رہنے والا تیزی کا مومینٹم کھو دیا.

SBP Monetary Policy پر PSX کا ردعمل.

مارکیٹ میں فروخت کا یہ دباؤ ایسے وقت میں سامنے آیا، جب سرمایہ کار  مالی سال 2024-25 کے آئندہ بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

اس سے قبل  اہم پیش رفت کے طور پر State Bank of Pakistan  نے Policy Rates  میں  150 بنیادی پوائنٹس پوائنٹس کمی کا   کا فیصلہ کیا. جس کا اطلاق 11 جون 2024 یعنی آج سے ہوگا. ملک میں اسوقت شرح سود 20.5 فیصد ہے . نظر ثانی کے باوجود یہ SAARC Region میں سب سے زیادہ ہے .

Policy ساز اراکین  نے نوٹ کیا کہ گزشتہ ماہ  ملک میں Inflation کی شرح 11 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔ جو کہ گذشتہ تین  ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ تاہم یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ Petroleum Products کی قیمتیں مستحکم رہنے  کے رواں ماہ مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے ، جس سے آئندہ CPI Report جو کہ جولائی میں جاری کی جائے گی ، میں مہنگائی کی شرح کم ہو گی اور صارفین کی قوت خرید میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

Pakistani Budget اور بڑھتے ہوئے عوامی خدشات.

عالمی اداروں کی جانب سے کئے گئے ایک سروے میں کہا گیا ہے. کہ Budget  کے نام پر عوام کو ریلیف دینے کے غیر حقیقی دعوے لوگ ہمیشہ سے  سنتے آئے ہیں ۔ حکومت Elite Class کی مراعات کم کرنےکی بجائے قوم کو مشکل فیصلوں کے لیے تیار رہنے کا کہہ رہی ہے۔ ان کے خیال میں  بجٹ اب ایک رسمی کارروائی ہے. جس میں الفاظ کے گورکھ دھندوں اور Media Campaign کے ذریعے خالی خزانے سے عوام کی تقدیر  بدل دینے کے دعوے سنائی دیں گے

آج دن کے وسطی سیشن میں نئے Taxes کے نفاذ بارے پھیلنے والی افواہوں نے مارکیٹ پر فروخت کا دباؤ بڑھا دیا . یہ رجحان دن کے اختتام تک قائم رہا.

PSX کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس دن کے اختتام پر 663 پوائنٹس کی مندی سے 72589 پر آ گیا . آج اسکی ٹریڈنگ رینج 72476 سے 73866 کے  درمیان رہی.

PSX میں مثبت آغاز کے بعد منفی اختتام، SBP Monetary Policy اور بجٹ اقدامات.
KSE100 Index

دوسری طرف KSE30 میں بھی شدید مندی کا رجحان غالب رہا ، انڈیکس 263 پوائنٹس کی کمی سے 23136 پر بند ہوا.

KSE30
KSE30

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button