مالیاتی منڈی کیا ہوتی ہے؟((Financial Market)

مالیاتی منڈی(Financial Market) ایک ایسی منڈی(Market) ہوتی ہے جس میں لوگ مالیاتی سیکیورٹیز(Financial Securities) اور ڈیریویٹیوز(Derivatives) کی تجارت(Trade) کرتے ہیں۔ کچھ سیکیورٹیز میں اسٹاک (Stocks) ، کرنسی (Currencies) ، کرپٹو کرنسی (Crypto Currencies) بانڈز(Treasury Bonds)، اور قیمتی دھاتیں (Precious Metals) اور خام مال جیسا کہ خام تیل (Crude Oil) ، قدرتی گیس (Natural Gas) ہیں جنہیں مالیاتی منڈیوں میں اشیاء(Commodities) کے نام سے جانا جاتا ہے۔
"مارکیٹ” کی اصطلاح ایسے اداروں اور تنظیموں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو مالیاتی سیکیورٹیز (Financial Securities) میں تجارت (Trading) کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جیسے کہ اسٹاک ایکسچینج (Stock Exchange) یا کموڈٹی ایکسچینج( Commodity Exchange)۔ یہ ایک فزیکل لوکیشن (Physical Location) بھی ہوسکتی ہے (جیسے نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE)، لندن اسٹاک ایکسچینج (LSE) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) یا پھر NASDAQ اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (PMEX)جیساالیکٹرانک سسٹم۔
اسٹاکس اور حصص (Stocks & Shares) کی زیادہ تر تجارت اسٹاک ایکسچینج (Stock Exchange) پر ہوتی ہے جس میں سرمایہ کار ان کمپنیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر مختلف کمپنیوں اور کارپوریشنوں کے حصص خریدتے یا بیچتے ہیں۔ تاکے وہ طویل مدتی سرمایہ کاری سے ان کمپنیوں کے منافع سے فائدہ اٹھائیں یا پھر مختصر مدت کی قیمت کے اتار چڑھاو سے ان کی منافع کما سکیں۔ کارپوریٹ ایکشنز (انضمام، اسپن آف (Merger, Spinoff – ) اسٹاک ایکسچینج سے باہر ہوتے ہیں۔
کرنسیوں (Currencies) اور بانڈز (Bonds) کی تجارت (Trading) زیادہ تر دو طرفہ بنیادوں (Bilateral Basis) پر ہوتی ہے، کچھ ایکسچینج (Exchange) بانڈز (Bonds) اور کرنسیز (Currencies) کی تجارت (Trading) بھی کراوتے ہیں، لیکن ان بانڈز (Bonds) اور کرنسیز (Currencies) کی تجارت (Trading) کے لیے الیکٹرانک سسٹم (Electronic Platform) بھی بن چکے ہیں جو چھوٹے, بڑے سرمایہ کار اور مالیاتی اداروں کو تجارتی مقاصد کے لیے تجارت کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
کریپٹو کرنسی ایکسچینج (Crypto Exchange) ، یا ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج (DCE)، صارفین کو کرپٹو کرنسی یا ڈیجیٹل کرنسیوں کو دوسرے اثاثوں (Assets) جیسے کہ روایتی کرنسیوں(Fiat Money) یا دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں (Digital Currencies)کے ساتھ تبادلے (exchange) اور تجارت (Trading) کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
مالیاتی منڈیاں (Financial Markets) سرمایہ کاروں (Investors) کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں اور اس طرح سرمایہ کاروں کے فنڈز سے بڑی کمپنیوں اور کارپوریشنز (Big Companies & Corporations) کی مالی اعانت اور ترقی حاصل کرنے میں مدد ہوتی ہے۔ منی مارکیٹیں(Money Markets) فرموں (Firms) کو قلیل مدتی بنیادوں(Short Term Basis) پر فنڈز لینے کی اجازت دیتی ہیں، جبکہ کیپٹل مارکیٹ (Capital Markets) کارپوریشنوں (Corporations) کو توسیع میں مدد کے لیے طویل مدتی فنڈ (Long Term Funds) حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔
مالیاتی منڈیوں کے بغیر بڑی کمپنیوں اور کارپوریشنز (Big Companies & Corporations) سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو خود تلاش کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ لیکن ایسے اداروں کو فنڈ ریزنگ (Fund Raising) کے عمل میں مدد کرنے کے لیے بینک (Bank) اورانوسٹمنٹ بینک (Investment Banks) ، موجود ہوتے ہیں لیکن بینک لوگوں سے جن کے پاس بچت (Saving) کے لیے پیسہ ہوتا ہے ڈپازٹ (Deposits) لیتے ہیں اور پھر وہ جمع شدہ رقم ان کمپنیوں اور کارپوریشنز (Companies & Corporations) کو جو قرض (Loan) لینا چاہتے ہیں قرض (Loan) دیتے ہیں ۔ بینک قرضوں (Loans) پر اور رہن (Interest) کے بدلے میں رقم دیتے ہیں جبکہ مالیاتی مارکیٹ (Financial Market) کے سرمایہ کار (Investor) اپنی سرمایہ کاری کے بدلے رقم ان کمپنیوں کے نفع یا نقضان کے حصے دار ہوتے ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button