PSX میں دن کا مثبت اختتام، نئے مالی سال کا Finance Bill منظورکر لیا گیا.
National Assembly passed bill for Development Projects, surged demand for Stocks
PSX میں نئے مالی سال کا Finance Bill منظور ہونے کے بعد کاروباری دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا . جمعرات کو ابتدائی سیشن کے دوران بینچ مارک KSE100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا.
مارکیٹ میں تیزی کی یہ لہر گزشتہ دو روز سے جاری ہے . جبکہ National Assembly سے ترقیاتی پروجیکٹس کے لئے منظور ہونے والے 7 ارب روپے کے بلز سے بھی سرمایہ کاری کے رجحان کی حوصلہ افزائی ہوئی. علاوہ ازیں World Bank کی طرف سے قرضوں کے اجرا سے بھی Financial Indicators پر مثبت اثرات مرتب ہوئے.
PSX پر اثر انداز ہونیوالے عوامل.
جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ، آج National Assembly کے اجلاس میں Pakistani Budget اور Development Funds کی منظوری دی گئی. جس کے بعد اس حوالے سے تمام افواہوں کا خاتمہ ہوا. یہی وجہ ہے کہ گازشتہ روز سے Pakistan Stock Exchange میں سرمایہ کار خاصے متحرک دکھائی دے رہے ہیں
World Bank کی طرف سے امداد کی منظوری.
World Bank کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق Pakistan کو 2 منصوبوں کے لیے Financing فراہم کرنے کی منظوری دی گئی.
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پہلے پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے. رقم جنوبی ایشیائی ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی. اس سے Agricultural Sector کی پیداوار بہتر ہو سکے گی۔
عالمی ادارے کے مطابق فنڈز کا مقصد زرعی شعبے کو Climate Changes کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔
دوسرے پروجیکٹ کے لئے 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے. جس کا مقصد Sindh میں Livestock کے شعبے میں جدت لانا ہے۔ اس سے صوبے میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ بنایا جائے گا.
Eid Holidays کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے اس پیشرفت کو مثبت علامت کے طور پر لیا گیا.
PSX کی صورتحال.
Pakistan Stock Market میں معاشی سرگرمیوں کے آغاز سے ہی مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا. جو کہ اختتامی سیشن تک برقرار رہا. KSE100 انڈیکس 252 پوائنٹس اضافے سے 58528 پر بند ہوا. اور ٹریڈنگ رینج 78294 سے 78978 کے درمیان رہی .
دوسری طرف Benchmark انڈیکس KSE30 میں دن کا اختتام بھی تیزی پر ہوا. جو کہ 51 پوائنٹس اوپر 25432 پر بند ہوا. جبکہ ٹریڈنگ رینج 25385 سے 25654 کے درمیان رہی.
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 28 کروڑ 35 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا. جنکی مالیت 11 ارب 6 کروڑ روپے بنتی ہے. Share Bazar میں 424 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا. جن میں سے 250 کی share Value میں تیزی، 150 میں مندی، جبکہ 24 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔