GBPUSD میں تیزی، پہلے کوارٹر کا US GDP جاری کر دیا گیا.
Upbeat US National Income squeezed demand for US Dollar, other Currencies cherished
رواں سال کے پہلے کوارٹر کی US GDP Report جاری کر دی گئی. جس کے بعد GBPUSD میں 1.2660 سے اوپر تیزی جاری ہے. واضح رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق US National Income توقعات سے مثبت رہی ہے . بالخصوص Personal Expenditure Index میں غیر متوقع طور پر کمی آئی. جس سے Rate Cut Policy کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں.
US GDP Report کی تفصیلات
US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں سال کے پہلے کوارٹر میں GDP کی شرح 1.4 فیصد رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 1.3 فیصد پیشگوئی کر رہے تھے . اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ دو ہفتے قبل جاری ہونیوالی پہلی ریڈنگ کے ساتھ کریں تو اسکی سطح 1.3 فیصد رہی .
اگر رپورٹ کے دیگر حصّوں کا جائزہ لیں تو Consumer Spending یعنی صارفین کے حقیقی اخراجات میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے عوام کی قوت خرید میں اضافہ اور Inflation میں کمی ظاہر ہو رہی ہے.
GDP Deflator میں کمی واقع ہوئی ہے اسکی سطح 3.1 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مارکیٹ توقعات 3.2 تھیں.
EURUSD کا تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتبار سے GBPUSD اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے اوپر ہے جبکہ اسکا RSI بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . تاہم تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.2700 کیلئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔