EURUSD میں گراوٹ، توقعات کے مطابق Eurozone Employment Report ریلیز.
Financial Data raised expectations for Cut Rates, squeezed demand for Euro
Eurozone Employment Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد EURUSD میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے. اس طرح توقعات کے مطابق بیروزگاری کی شرح سے Rates Cut Policy کے سلسلے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے . یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں.
Eurozone Unemployment Data کی تفصیلات۔
European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2024ء میں Unemployment Rate توقعات کے مطابق 6.4 فیصد رہا۔ واضح رہے کہ اپریل 2024 میں یہ شرح 6.3 فیصد تھی۔ تاہم نظرثانی شدہ ریڈنگ 6.4 فیصد آئی تھی۔
اس طرح مسلسل تیسرے ماہ خطے میں بیروزگاری کی شرح ایک خاص لیول پر مستحکم نظر آ رہی ہے ۔ جو Inflation کے اثرات اور Labour Market پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کر رہی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق خطے میں منفی لیبر ڈیٹا European Central Bank کی طرف سے Rate Cut Program میں شروع کئے جانے کے امکانات میں اضافے کی نشاندہی کر رہا ہے .
EURUSD کا ردعمل۔
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد European FX Sessions کے دوران EURUSD کی قدر میں مندی دیکھی گئی۔ اسوقت یہ 0.41 فیصد کمی کے ساتھ 1.0700 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔