کرپٹو مارکیٹ کیپٹل ایک ٹریلین ڈالرز سے کم ہو کر 977 بلیئن ڈالرز پر آ گیا۔

لندن( نیوز رپورٹ)۔ ایک مہینے کے دوران کرپٹو مارکیٹ دوسری بار کریش ہوئی ہے۔ جس سے دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کا 25 بلیئن ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ جبکہ یہ بھی بتاتے چلیں کہ کرپٹو کیپٹل ایک ہی رات میں ایک ٹریلین ڈالر کے نفسیاتی حجم سے 12 فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 977 بلیئن ڈالرز رہ گیا ہے۔ کرپٹو کی تاریخ میں یہ ایک ہی دن کی ریکارڈ کم ترین سطح ہے۔ جبکہ یہاں یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ ایک سال قبل کرپٹو کیپٹل مارکیٹ کا حجم 2 ٹریلیئن ڈالرز سے زائد تھا۔ یعنی ایک سال سے کم عرصے میں کرپٹو کیپٹلائزیشن میں ایک سو فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ٹریلین ڈالرز کی کیپٹل انویسٹمنٹ کو کرپٹو کی بنیاد اور بینچ مارک کی حثیت حاصل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button