Lucky Cement کی شیئر ویلیو میں تیزی، Financial Results میں ریکارڈ منافع.
Pakistani Premium Cement Company posted 72 billion rupees profit, 21% more than last year
Lucky Cement کے Financial Results جاری کر دیے گئے. جس کے بعد اس کی شیئر ویلیو میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی. آج جاری ہونے والے نتائج کے مطابق Pakistani Premium Cement Company نے گزشتہ مالی سال کے دوران 72 ارب ڈالرز کا ریکارڈ منافع حاصل کیا.
Lucky Cement کے Financial Results کا جائزہ.
آج دوران ٹریڈ Pakistan Stock Exchange میں Lucky Cement کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی تفصیلات جاری کی گئیں . جن کے مطابق 2023 ء کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 72.34 ارب روپے رہا. جو 21 فیصد سے زائد کا زبردست اضافہ ظاہر کر رہا ہے.
مجموعی طور پر کمپنی کی Per Share Income بڑھ کر 220.51 روپے ہوگئی. جو گزشتہ سال کے دوران 152.97 روپے تھی۔ انتظامیہ نے 15 روپے فی شیئر کے نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔
مالی گوشواروں کے مطابق لکی سیمنٹ کی خالص آمدن گزشتہ سال کے 385.1 ارب روپے کے مقابلے میں تقریبا 7 فیصد اضافے کے ساتھ 410.99 ارب روپے ہوگئی.
اس کے نتیجے میں LUCK کا مجموعی منافع 93.63 ارب روپے کے مقابلے میں 123.52 ارب روپے رہا. جو تقریبا 32 فیصد اضافہ ہے۔
دریں اثنا کمپنی کی فنانس لاگت 30.64 ارب روپے سے بڑھ کر 36.69 ارب روپے ہوگئی. جو تقریبا 20 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔ شرح سود میں اضافے کو کمپنی کی Financial Cost میں اضافے سے منسوب کیا جاسکتا ہے.
مارکیٹ کا ردعمل.
شاندار معاشی نتائج کے بعد کمپی کے اسٹاکس میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا . دن کے اختتام پر اسکی Share Price دس روپے اضافہ ہوا . اور یہ 879 روپے 46 پیسے پر بند ہوا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔