Feroz Sons کی شیئر پرائس میں تیزی ، Human Insulin کی نئی کامیاب رینج متعارف.

First ever Biotechnology medicine is a milestone for the Pakistani Pharma Company

Human Insulin کی نئی کامیاب رینج متعارف کروائے جانے کے بعد Feroz Sons کی شیئر پرائس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . خیال رہے کہ Leading Pakistani Pharma Company کی طرف سے یہ Biotechnology کے میدان میں بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے.

Feroz Sons کی طرف سے Human Insulin کی پیداوار، ایک اہم پیشرفت.

پاکستانی دوا ساز کمپنی PF Bio Sciences Limited  نے Ferulin کے نام سے Human Insulin کا کامیاب آغاز کر دیا ہے۔

پیرنٹ کمپنی Feroz Sons Private Limited   نے جمعرات کو Pakistan Stock Exchange کو ایک نوٹس میں یہ اطلاع دی۔

Feroz Sons News Circular in Pakistan Stock Exchange.
Feroz Sons News Circular in Pakistan Stock Exchange.

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ  کمپنی  کے ماتحت ادارے PF Bio Sciences Limited نے فیرولن برانڈ نام کے تحت انسانی انسولین کا کامیاب آغاز کیا ہے۔

یہ بتانا مناسب ہے کہ یہ انسولین کی ایک مصنوعی شکل ہے. جو Human Pancreas  کے ذریعہ قدرتی طور پر پیدا ہونے والی انسولین سے مماثلت رکھتی ہے۔ انسولین ایک ہارمون ہے. جو خون میں گلوکوز کی سطح کو منظم کرنے  میں اہم کردار ادا کرتا ہے. خاص طور پر Diabetes کے مریضوں کے لئے.

دریں اثناء کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے. کہ یہ لانچ ذیابیطس کی روک تھام، مصنوعات کے Portfolio کو وسعت دینے. اور مارکیٹ میں Life Saving Drugs کی دستیابی کو بڑھانے کے عزم میں ایک اہم سنگ میل ہے.

Feroz Sons  نے دعویٰ کیا کہ Ferulin کو اعلیٰ معیار کے ساتھ تیار کیا گیا ہے. اور اس کا مقصد ملک بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کو مؤثر اور سستا علاج فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ فرولین ہمارے ماتحت ادارے کی ترقی پر مثبت اثر ڈالے گا. اور مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ادارے کے  مشن کو مزید مستحکم کرے گا۔

PF Bio Sciences Limited فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ اور Argentina کے Bago Group کا مشترکہ منصوبہ ہے. جو Pharmaceutical Products کی درآمد، مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ اور تقسیم میں مہارت رکھتا ہے.

اس سے قبل کمپنی نے COVID19 وبائی مرض کے دوران ریمڈیسیور کو کامیابی سے تیار کیا ، جس نے مالی سال 22-2021 میں company Revenue میں تقریبا 2 ارب روپے کا حصہ ڈالا

مارکیٹ کا ردعمل.

نئے پروجیکٹ کی خبر سامنے آنے کے بعد Feroz Sons کی اسٹاک ویلیو میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی. جو کہ 28 روپے اضافے کے ساتھ 309 روپے کی سطح پر اپر کیپ کر گیا. کمپنی کے ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 6 لاکھ 28 ہزار رہی.

Feroz Sons کی شیئر پرائس میں تیزی ، Human Insulin کی نئی کامیاب رینج متعارف.
Feroz Sons trading Chart as on 15th August 2024.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button