KEL کی شیئر پرائس میں تیزی، Solar Energy کی پیداوار دوگنا کرنے کا فیصلہ..

Karachi Electric is planning to use Alternative Energy resources to minimize the cost

Solar Energy کی پیداوار دوگنا کرنے کا اعلان کئے جانے کے بعد KEL کی شیئر پرائس میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے. واضح رہے کہ Karachi Electric کی طرف سے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے Alternative Energy Resources استمعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

KEL کی طرف سے Solar Energy کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ.

Karachi Electric نے شمسی توانائی کو دگنا کرنے کی تیاری کرلی. اس حوالے سے کے کمپنی  کے 640 میگاواٹ Solar Energy  کے منصوبوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے.

امریکی نشریاتی ادارے  Bloomberg  کے مطابق Karachi کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی K Electric  کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا ہے. کہ کمپنی اگلے دو سالوں میں اپنے Portfolio میں 640 میگا واٹ توانائی شامل کرکے Pakistan کی Solar Energy کی صلاحیت کو تقریباً دُگنا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کے الیکٹرک کے Chief Strategy Officer  نے ایک انٹرویو کے دوران کہا. کہ K Electric کے شمسی توانائی کے ابتدائی منصوبوں کے لیے نیلامی کا عمل شروع ہوگیا ہے. جو اگلے ماہ تک مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی نے Solar  اور Wind Power منصوبوں کے لیے پیشکش طلب کی ہیں. ڈیولپرز متعدد پراجیکٹس کے لیے مقابلہ کریں گے. جو K Electric کو بجلی فروخت کریں گے. جس سے پورٹ فولیو میں 200 میگا واٹ Hybrid Solar Wind Generation شامل ہوگی.

جنوبی ایشیائی ملک میں اس وقت بجلی کی قیمتں بلند ترین سطح پر ہیں. جس کی بڑی وجہ ملک کا مہنگے درآمدی فول  پر انحصار ہے. جب کہ K Electric مہنگے ایندھن کی جگہ سستی بجلی پیدا کرنا چاہتی ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج PSX مینن معاشی سرگرمیوں کے آغاز سے ہی KEL کی شیئر پرائس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے. جو کہ اس وقت 4 روپے 10 پیسے کی سطح پر آ گیا ہے. گزشتہ دنوں اس میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی.

KEL کی شیئر پرائس میں تیزی، Solar Energy کی پیداوار دوگنا کرنے کا فیصلہ..
KEL as on 21st August 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button