HUBCO کے Financial Results جاری.اسٹاک ویلیو رواں سال کی بلند ترین سطح پر آ گئی.

Pakistan’s largest IPP posted profit of Rs75.3bn in FY24, best in last 3 years

HUBCO کے Financial Results جاری کر دیے گئے. جس کے بعد اسکی Stock Value رواں سال کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے. واضح رہے کہ  کمپنی نے تین سال  کے دوران ریکارڈ منافع حاصل کیا.

HUBCO کے شاندار Financial Results

Pakistan Stock Exchange کے جاری کردہ ڈیکلریشن میں بتایا گیا ہے. کہ کمپنی کے Share Holders کا غیر معمولی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں گزشتہ سال کے Financial Results پیش کئے گئے. کمپنی نے اس معاشی دورانیے میں 2023 کے اسی پیریڈ کی نسبت 70 فیصد زیادہ منافع حاصل کیا .

Hubco Financial released as on 26th August.
Hubco Financial released as on 26th August.

انتظامیہ کی طرف سے میٹنگ کے شرکا کو کمپنی کے اثاثوں ، آپریشنز اور انتظامی امور کے علاوہ موجودہ معاشی حالات کے دوران درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ دی گئی. میٹنگ میں شریک تمام افراد نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا . اجلاس کے اختتام پر تمام شیئرز ہولڈرز کے لئے 5 فیصد DIVIDEND  کا اعلان بھی کیا گیا .

اس عرصے کے دوران Per Share Income  یعنی EPS  بڑھ کر 53.98 روپے ہوگئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 44.37 روپے تھی۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی کی لاگت ایک فیصد سے زیادہ بڑھ کر 62.2 ارب روپے ہوگئی جبکہ گزشتہ سال اس مدت میں یہ 41.5 ارب روپے تھی۔

Other Income میں کمی، Operating Expenses میں اضافہ.

دریں اثنا کمپنی کی دیگر آمدنی میں معمولی کمی واقع ہوئی اور مالی سال 24 میں یہ 3.3 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال اس مدت میں یہ 3.6 ارب روپے تھی۔

کمپنی کے دیگر Operating Expenses میں 2.45 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا. جو مالی سال 23 میں صرف 79 ملین روپے کے مقابلے میں 30 گنا زیادہ ہے.

دوسری جانب HUBCO  نے مالی سال 24 میں Associates اور Joint Ventures سے منافع کی مد میں 49.4 ارب روپے کمائے. جو سالانہ تقریبا 44 فیصد اضافہ ہے۔

IPP  نے گزشتہ سال  74 فیصد اضافے کے ساتھ 14.7 ارب روپے ٹیکس ادا کیے۔ اس کی مجموعی طور پر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 3,581 میگاواٹ ہے۔ آئی پی پی اپنے ماتحت اداروں کے ذریعے تیل و گیس. کان کنی اور صنعتی آپریشنز اور دیکھ بھال کی خدمات سمیت مختلف کاروباری شعبوں میں کام کرتی ہے.

کمپنی کا تعارف.

HUBCO ان اسٹاکس میں شامل ہے جنہوں نے گذشتہ عرصے کے دوران نہ صرف اپنا Bullish مومینٹم جاری رکھا۔ بلکہ سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور متاثر کن شیئرز والیوم بھی حاصل کیا حب پاور کمپنی کو پاکستانی اسٹاکس میں سے طویل المدتی (Long-Term Holding Stocks) اور Intra-Day میں ٹریڈ کیلئے موزوں ترین اسٹاک تصور کیا جاتا ہے۔

پاور جنریشن سیکٹر کی کمپنی 1991ء سے اسٹاک ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس کا بنیادی سرمایہ 9 کروڑ شیئرز جبکہ موجودہ ادا شدہ سرمایہ (Paidup capital) ا ارب 29 کروڑ شیئرز سے تجاوز کر رہا ہے۔ جن میں سے 97 کروڑ شیئرز کی آزادانہ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ اسطرح اسکا Free Float بھی 75 فیصد سے زائد ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کے اسٹاکس کی مضبوط بنیادوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اس کی ٹریڈ 77 روپے سے 157.55 روپے کی بلند ترین سطح تک رہی ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال.

معاشی نتائج جاری ہونے کے بعد HUBCO کی شیئر پرائس میں زبردست تیزی دیکھی گئی. جو ایک سال کی بلند ترین سطح 157.55 پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھی گئی .

Hubco as on 26th August 2024
Hubco as on 26th August 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button