PSO کی شیئر ویلیو میں اضافہ ، شاندار Financial Results کا اجرا.

Pakistani State-owned Petroleum Company posted double revenue than previous year.

Financial Results جاری ہونے کے بعد PSO کی شیئر ویلیو میں تیزی آئی ہے . Pakistani State-owned Petroleum Company نے گزشتہ سال کی نسبت دوگنا منافع حاصل کیا . جس کے بعد اس کے Stocks میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے.

PSO کے Financial Results کاجائزہ.

30 جون2024 تک Pakistan State Oil Limited کا Profit after Tax دوگنا ہو کر 19.65 ارب روپے رہا۔

گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ملک کی سب سے بڑی Oil Marketing Company  نے 9.82 ارب روپے کا منافع ریکارڈ کیا تھا۔ چنانچہ یہ گزشتہ دو عشروں کے دوران اسکے بہترین نتائج ہیں.

منگل کو Pakistan Stock Exchange کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق کمپنی کے Board of Directors کا اجلاس 27 اگست کو ہوا جس میں کمپنی کی معاشی اور Operational Performance کا جائزہ لیا گیا اور 10 روپے فی شیئر یعنی 100 فیصد کی شرح سے حتمی نقد منافع کا اعلان کیا گیا۔

PSO Financial Results as on 27th August 2024.
PSO Financial Results as on 27th August 2024.

مالی سال 2024 میں Per Share Income یعنی EPS  نمایاں اضافے کے ساتھ 39.04 روپے ریکارڈ کی گئی. جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 19.85 روپے تھی۔

گزشتہ سال اس مدت میں 3.54 ٹریلین روپے کے مقابلے میں Net Sales بڑھ کر 3.74 ٹریلین روپے ہوگئی، جو تقریبا 6 فیصد اضافہ ہے.

نتیجتا کمپنی کا مجموعی منافع 33 فیصد بڑھ کر رواں برس 111.9 ارب روپے رہا. جو گزشتہ سال اس مدت میں 84.4 ارب روپے تھا۔ PSO کا منافع مارجن 2023 کے 2.4 فیصد کے مقابلے میں 2024 میں 3 فیصد تک بڑھ گیا.

مجموعی بنیادوں پر PSO کی Other Income  بڑھ کر 28.3 ارب روپے تک پہنچ گئی. جو گزشتہ سال اس مدت میں 16.8 ارب روپے سے 68 فیصد زیادہ ہے۔

علاوہ ازیں 2024 میں Operating Expenses بھی 40 فیصد اضافے کے ساتھ 37.7 ارب روپے تک پہنچ گئے. جبکہ گزشتہ سال اس مدت میں یہ 26.9 ارب روپے تھے۔

کمپنی کی Financial Cost میں اضافہ.

دوسری طرف 30 جون 2024ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران Financial Cost بڑھ کر 55.97 ارب روپے ہوگئی. جو 2023 کے اسی عرصے میں 43.41 ارب روپے تھی. خیال رہے کہ یہ 29 فیصد اضافہ ہے۔ اس مدت کے دوران زیادہ Financial Cost  کی وجہ اس مدت کے دوران Interest Rate میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

PSO کا قبل از ٹیکس منافع 2024 میں 36.1 ارب روپے رہا جو 2023 میں 18.2 ارب روپے تھا۔

مارکیٹ کی صورتحال.

کئی عشروں کے بہترین Financial Results سامنے آنے پر PSO کی شیئر پرائس میں زبردست اضافہ دیکھا گیا . ایک موقع پر یہ 7 روپے کے اضافے سے 165.50 پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا. تاہم PSX کے مجموعی Selling Trend کے اثرات اس پر بھی مرتب ہوئے. اس کے باوجود اس نے آج کے معاشی دن کا اختتام 2 روپے 13 پیسے اضافے سے 161 روپے 50 پیسے پر کیا. 

PSO'S Share Price as on 27th August 2024
PSO’S Share Price as on 27th August 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button