پے پال کا نیا کرپٹو ٹرانسفر ٹول، ڈیجیٹل کوائنز کی حقیقی زر میں تبدیلی میں جدت۔
دنیا بھر میں رقوم کے تبادلے کے ڈہجیٹل ادارے نے کرپٹو اثاثوں کو حقیقی زر میں بدلنے یا بیرونی والٹ میں ٹرانسفر کرنے کے لئے ایک نیا ٹول متعارف کروایا ہے جس سے کرپٹو کی دنیا میں ایک جدت پیدا ہوئی ہے۔ اب سرمایہ کار اور صارفین بغیر کسی قانونی دشواری کے اپنے ڈہجیٹل کوائنز جیسا کہ بٹ کوائن یا ایتھیریم کو نہ صرف بیرونی والٹ میں منتقل کر سکتے ہیں بلکہ پے پال کی خدمات فراہم کرنے والی کسی ایکسچینج کے زریعے کیش میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ ابھی اس ٹول کو تجرباتی طور پر صرف امریکی ریاستوں میں منتخب صارفین کے لئے متعارف کروایا گیا ہے تاہم اگلے چند ماہ کے دوران دنیا بھر میں پے پال ایکسچینجز میں اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ دنیا بھر میں پے پال کو ڈیجیٹل وصولیوں اور ادائیگیوں کے لئے سب سے بااعتماد سروس تصور کیا جاتا ہے۔ اسکی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان اور چند دیگر ترقی پزیر ممالک کو چھوڑ کر پوری دنیا میں قانونی طور پر روزانہ اربوں ڈالرز کی منتقلی پے پال کی ایپ اور ڈیجیٹل ٹرانسفر ایکسچینجز کے زریعے کی جاتی ہے۔ ڈیجیٹل ٹرانسفر جائنٹ کے مطابق نئی سروس کا مقصد بغیر کسی فیس اور سروس چارجز کے ایک ہے پال صارف کے اکاونٹ سے دوسرے صارف کے اکاونٹ میں بغیر کسی فیس اور سروس چارجز کے چند لمحات میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز کی منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔ کمپنی کے مطابق ڈیجیٹل صارفین بٹ کوائن، ایتھیریم اور لائٹ کوائن کو بغیر کسی قانونی دشواری کے کسی ایکسچینج کے زریعے بھی نقد رقم میں تبدیل کر سکیں گے۔ ڈیجیٹل ماہرین اس ٹول کو پے پال ایپ میں ایک حیرت انگیز اور خوشگوار اضافہ قرار دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2020ء میں پے پال سروس میں متعارف کردہ ڈیجیٹل کوائنز پروٹوکولز کے تحت بٹ کوائن، ایتھیریم اور لائٹ کوائن کو محدود پیمانے پر ایک پے پال اکاونٹ سے صرف پے پال سروس کے سبسکرائب کردہ دوسرے اکاونٹ میں ہی منتقل کیا جا سکتا تھا جس میں بسا اوقات کئی وارننگز اور قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنے پڑٹا تھا۔ اسکے علاوہ پے پال سروس کی سہوکت نہ رکھنے والی ایکسچینجز میں کوائنز کو منتقل نہیں کیا جا سکتا تھا جسکا مطلب یہ تھا کہ صارفین پے پال کے پلٹ فارم سے ہٹ نہیں سکتے تھے۔ ڈیجیٹل کرنسیز کے صارفین نے اس فیچر کے اضافے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے ایک بہت بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔