Pakistani CPI Report ریلیز ، Headline Inflation تین سال بعد سنگل ہندسے میں آ گئی.

Financial Reports indicate Economic Recovery, Consumer Prices fall to lowest after October 2021

گزشتہ روز  جاری کی گئی Pakistani CPI Report  نے ملک کی معاشی صورتحال میں ایک مثبت تبدیلی کا اشارہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں  Headline Inflation  اکتوبر 2021 کے بعد واپس سنگل ہندسے  میں آ گئی ہے. جس سے Pakistani Economy پر دباؤ میں کمی اور Economic Policy کی درست سمت کی عکاسی ہوتی ہے.

Pakistani CPI Report اور معیشت کا بدلتا ہوا منظرنامہ.

Pakistan Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں  اگست کے  دوران Annual CPI گزشتہ ماہ کی نسبت نامہ کمی  کے ساتھ  9.64 فیصد پر آ گئی. خیال رہے کہ لگ بھگ تین سال کے بعد یہ پہلی معاشی رپورٹ ہے. جس میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے نیچے ریکارڈ کی گئی.

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ شہروں میں مہنگائی 0.27 اوردیہاتوں میں 0.55 فیصد بڑھی جس کے بعد اگست میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 11.71 فیصد اور دیہات میں یہ شرح 6.73 فیصد ریکارڈ کی گئی.

Pakistani CPI analysis Source: Pakistan Department of Statistics
Pakistani CPI analysis
Source: Pakistan Department of Statistics

اس سے قبل آخری بار ملک میں CPI سابق وزیر اعظم عمران خان  کی  حکومت کے دوران اکتوبر 2021 میں سنگل ڈیجٹ ریکارڈ کی گئی تھی اور سیاسی منظرنامے کی تبدیلی  کے بعد پہلی بار اب اس کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آئی ہے۔

یہ رپورٹ ملک کی معاشی حالت کی عکاس ہے. اور اس میں قیمتوں کی تبدیلیوں کا جامع تجزیہ شامل ہے۔ اس میں خوراک، رہائش، ایندھن، صحت، تعلیم، اور دیگر خدمات کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیا گیا ہے۔

کم ہوتی ہوئی Headline Inflation معیشت میں استحکام کی علامت ہے۔ جب مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں آتی ہے. تو اس کا مطلب ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی رفتار کم ہو رہی ہے. اور معیشت ایک مضبوط سمت میں گامزن ہے۔ یہ استحکام کاروباری ماحول کو بہتر بناتا ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھاتا ہے.

کیا مستقبل قریب میں Inflation  مزید کم ہو سکتی ہے؟

Pakistani CPI Report  میں سنگل ڈیجیٹ مہنگائی کی شرح ایک مثبت تبدیلی کا اشارہ ہے. جو ملکی معیشت کی مضبوطی کی علامت ہے۔ یہ رجحان معاشی استحکام، عوام کی خریداری کی طاقت میں بہتری، اور کاروباری مواقع کی فراہمی کا باعث بنتا  ہے۔ اگرچہ یہ پیشرفت خوش آئند ہے، مگر عالمی اقتصادی حالات اور توانائی کی قیمتوں جیسے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے مؤثر مالیاتی پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

ملکی معیشت کی مستحکم ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت اور مالیاتی اداروں کو موثر  Economic Planning اور طویل مدتی ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینی ہوگی۔ اس طرح، پاکستان معیشت کے بدلتے منظرنامے کو مثبت سمت میں گامزن رکھ سکتا ہے اور عوام کو بہتر زندگی کی سہولت فراہم کر سکتا ہے.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button