عالمی معاشی بحران اور تجارتی عدم توازن، دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی۔
واشنگٹن(نیوز رپورٹ)۔ امریکی افراط زر کی رپورٹ جس میں عالمی معاشی بحران اور کساد بازاری کو ناگزیر اور مسلسل منڈلانے والا خطرہ کہا گیا ہے کے جاری کئے جانے کے بعد بعد آج دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان رہا ۔ نیکائی جاپان کے انڈیکس میں 329 پوائنٹس کی کمی آئی۔ جرمن ڈیکس میں ایک سو پوائنٹس، آئی۔بیکس سپین میں 207 پوائنٹس، ایس۔ایم۔آئی سوئٹزرلینڈ میں 86 پوائنٹس، بوویسپا برازیل میں 353 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق دنیا بھر میں توانائی کے بحران اور یوکرائن جنگ کے بعد پیدا ہونے والی غذائی قلت کے بعد عالمی معیشت عدم استحکام کی شکار ہے جس کی وجہ سے تمام معاشی انڈیکیٹرز نیگیٹو زون میں دیکھے جا رہے ہیں
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔