Electricity Prices میں کمی کیلئے حکومت کا منصوبہ IMF کو بھجوا دیا گیا.

Pakistani Government wants to reduce Rs. 6 per unit with support from provinces

Pakistani Government  نے Electricity Prices میں 6 روپے فی یونٹ کمی کے لیے ایک نیا منصوبہ IMF  کے ساتھ شیئر کیا ہے. جس کے مطابق  عوام کے لیے  قیمت میں کمی کے بعد Federal اور Provincial Governments اس کمی سے پیدا ہونے والے 2800 ارب روپے کے خلا کو پُر کریں گے۔

Electricity Prices میں کمی کیلئے IMF کو پیش گیا گیا حکومتی منصوبہ کیا ہے؟

امریکی خبر رساں ادارے  Bloomberg کی رپورٹ کے مطابق یہ تجویز انتہائی خطرناک فنڈنگ ​​کے ذرائع پر مبنی ہے. اور ہو سکتا ہے. کہ اسے فوری طور پر International Monetary Fund کی جانب سے منظوری بھی نہ مل سکے.

Federal Government  نے عالمی معاشی ادارے کو بتایا ہے. کہ 2800 ارب روپے میں سے 1400 ارب روپے کی رقم خیبرپختونخوا  سمیت چاروں صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی. البتہ PTI کی زیر قیادت Provincial Governments نے اس منصوبے کو فنڈ دینے سے انکار کر دیا ہے.

شیئر کئے گئے منصوبے کے مطابق بجلی کی تقسیم اور پیداوار کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی. تاکہ نظام کی کارکردگی میں بہتری  اور بجلی کی ترسیل کی لاگت میں کمی آئے۔ اس کے تحت بجلی کے سرکاری اداروں کی نجکاری. جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور منصفانہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

وزارت توانائی کے مطابق دونوں فریقوں نے ہفتے کے آخر میں 2800ارب روپے کے Terrif  میں کمی کے منصوبے پر بات چیت کی. لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا. اور اب IMF  نے مزید تفصیلات طلب کی ہیں۔

ناکارہ پلانٹس بند کرنے کی تجویز.

حکومت نے مقامی اور سرکاری Power Producers کی شرائط کو تبدیل کر کے، کچھ ناکارہ پلانٹس کو بند اور 2700ارب روپے کا قرض اتار کر بجلی کی قیمتوں میں 5.80 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی ہے.

تاہم یہ تجویز اس اعتبار سے ناقابل عمل ہے کیونکہ حکومت پاکستان نے ان بند پاور پلانٹس کے اربوں روپے ادا کرنے ہیں.

Pakistan میں بجلی کی قیمتیں عوام  کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہے. اور صارفین اس کی 76 روپے فی یونٹ قیمت ادا کر رہے ہیں. Federal Government  نے 200 یونٹ تک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 51 فیصد اضافہ عارضی طور پر موخر کر رکھا ہے. لیکن انہیں بالآخر اکتوبر میں زائد قیمتوں کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

تمام سلبز کیلئے  صارف کی یونٹ کی اوسطاً قیمت 44 روپے ہے. اور حکومت 2800 ارب کے منصوبے کی بدولت اسے کم کر کے 38 روپے کرنا چاہتی ہے. 301 سے 700 یونٹس کی کیٹیگری کے صارفین مختلف Surcharges اورTaxes شامل کرنے کے بعد 58 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔ جبکہ 700 یونٹ سے زائد ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین 64 روپے فی یونٹ اور کمرشل صارف 76 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button