FBR نے Federal Excise Rules 2005 میں ترمیم کردی.

The FED would be 5 percent of gross amount of consideration

FBR نے Federal Excise Rules 2005 میں ترمیم کردی ہے . جس کے بعد نئی تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں. صارفین کی سہولت کیلئے نمونے کے طور پر دو فارمز بھی مہیا کئے گئے ہیں.

FBR کی طرف سے  Federal Excise Rules 2005 میں ترامیم.

ادارے  نے Commercial Properties کی Allotment یا ٹرانسفر اور Open Plots یا Residential Properties کی پہلی الاٹمنٹ یا پہلی منتقلی پر 3 سے 7 فیصد Federal Excise Duties  کی ادائیگی کے لیے Computerized Payment Receipt کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں FBR  نے  فیڈرل ایکسائز رولز 2005 میں ترمیم کی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  فارم-اے اور بی میں سے  Computerized Payment Receipt متعلق ہے جبکہ Form B پراپرٹی پر FED کی ادائیگی کی تفصیلات جیسے کہ خریدار کا نام، پراپرٹی اور علاقہ کی لوکیشن، موصول شدہ رقم اور ایف ای ڈی کی شرح و ادائیگی وغیرہ کے بارے میں ہے۔

طریقہ کار کے مطابق Commercial Property کی Allotment یا ٹرانسفر اور Open Plots یا رہائشی پراپرٹی کی پہلی الاٹمنٹ یا پہلی منتقلی کے وقت ہر Developer یا Builder مجموعی رقم کے 3 فیصد کی شرح سے ڈیوٹی وصول کرے گا. جہاں خریدار جائیداد کے حصول کی تاریخ پر Income Tax Ordinance کی دفعہ 181 اے کے تحت Active Taxpayer List میں شامل ہے۔

ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں کیا کاروائیاں کی جا سکتی ہیں؟

قواعد میں کہا گیا ہے. کہ اگر کسی وجہ سے ڈیولپر یا بلڈر کی جانب سے Federal Government کو کریڈٹ کے طور پر ڈیوٹی ادا نہیں کی جاتی. تو ایکٹ کے مقاصد کے لئے ڈیولپر یا بلڈر پر اختیار رکھنے والا افسر Inland Revenue Act کی دفعہ 14 کے تحت  ڈیفالٹ سرچارج کی رقم وصول کرے گا۔

ادارے کا کہنا ہے. کہ  عدم  یا کم ادائیگی کا ایکٹ اس تاریخ سے شروع ہوتا ہے. جس تاریخ کو ڈیوٹی واجب الادا تھی. اور جس تاریخ کو اس کی ادائیگی کی گئی تھی اس پر ختم ہوتا ہے۔

FBR  نے مزید کہا ہے کہ اگر Duty Receipt کے وقت یہ ثابت ہو جائے. کہ جس شخص سے ڈیوٹی وصول کی جانی تھی. اُس نے پہلے ہی وہ ڈیوٹی ادا کر دی ہے. تو اُس Developer یا Builder سے ڈیوٹی وصول نہیں کی جائے گی. جو کہ اس سے قبل ناکام رہا تھا۔ تاہم  انہیں  ایکٹ کے سیکشن 8 کے تحت دی گئی شرح کے مطابق Default Surcharge ادا کرنا ہوگا. جس کا حساب اس تاریخ سے کیا جائے گا. جب ڈیوٹی کی وصولی میں ناکامی ہوئی تھی. اور نیز جب ڈیوٹی ادا کی گئی.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button