روس نے یورپ کو نارڈ سٹریم پائپ لائن کے زریعے سپلائی میں 40 فیصد کمی کر دی۔
برسلز( نیوز رپورٹ)۔ یورپی یونین کے ممالک میں گیس کا بحران شدید ہو گیا ہے۔ کل روس نے نارڈ سٹریم پائپ لائن کے زریعے یورو زون کو کی جانے والی گیس کی سپلائی میں 40 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یورپی یونین کی طرف سے روسی گیس سپلائی میں کمی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یورپی زرائع کے مطابق پورے زون میں گیس کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دوسری طرف امریکی ایل۔این۔جی ٹرمینل کی عارضی بندش کو بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کل ٹیکساس میں بھی ایک ایل۔این۔جی ٹرمینل میں آگ لگنے سے سپلائی معطل ہو گئی ہے۔ امریکی حکومت کے مطابق ٹرمینل 2022 ء کے آخر تک بند رہے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔