Airlink کی شیئر پرائس میں تیزی، Apple کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ.

it will commence production of Xiaomi Smart TVs at its production facility in Lahore

عالمی شہرت یافتہ ادارے Apple کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کے بعد Airlink کی شیئر پرائس میں تیزی کا رجحان جاری ہے . آج PSX میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی Leading Pakistani Communication Company میں سرمایہ کاری کے رجحان میں زبردست اضافہ ہوا.

Airlink کا Apple کے ساتھ معاہدہ.

Pakistan میں Apple کے ڈسٹری بیوٹر GNEXT  نے Smart Phones بنانے والی کمپنی Airlink Communications Limited کو ملک میں اپنا Premium Partner مقرر کر دیا ہے۔ یہ Strategic Partnership ایپل کی مصنوعات کو ملک بھر میں بڑھانے کے مقصد سے کی گئی ہے۔

Airlink Notification 12th September 2024
Airlink Notification 12th September 2024

جمعرات کو کمپنی  نے Pakistan Stock Exchange کو جاری کردہ ایک نوٹس میں اس فیصلے کی تفصیلات فراہم کیں۔ کمپنی نے وضاحت کی کہ اس شراکت داری کا مقصد Structured Retail Chanel Coverage کے ذریعے ایپل کی مصنوعات کی دستیابی میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔

کاروباری دائرہ کار میں وسعت.

GNEXT کے سی ای او شاہد خان نے کہا کہ وہ Airlink Communications کو خوش آمدید کہتے ہیں. جو Smart Retailing Industry میں ایک قابل اعتماد نام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہایئر لنک کا وسیع ری سیلر چینل نیٹ ورک Apple Products کو پاکستان میں زیادہ سے زیادہ ناظرین کے لیے قابل رسائی بنانے کے انکے وژن کے مطابق ہے۔”

دوسری جانب، Airlink کے سی ای او مظفر حیات پراچہ نے اس شراکت داری پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ  جی این ای ایکس ٹی ٹیکنالوجیز کے ساتھ Premium Partner کی حیثیت سے کام کرنے پر خوش ہیں۔ ایپل کی مصنوعات معیار اور جدت  کی علامت ہیں، اور کمپنی  اپنے صارفین کو بہترین ممکنہ تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے.

کمپنیوں کے مشترکہ بیان کے مطابق، دونوں کمپنیاں  مل کر پاکستان بھر میں مجاز ریٹیلر کا نیٹ ورک قائم کریں گی. تاکہ صارفین کو iPhone، iPad، Mack Box، Apple Watches اور دیگر لوازمات کی وسیع رینج تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔

پاکستان کی 240 ملین آبادی، جس میں اکثریت نوجوان اور ٹیکنالوجی سے واقف ہے، حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں کے لیے ایک اعلیٰ امکانی مارکیٹ کے طور پر ابھری ہے۔

کمپنی کا تعارف.

جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے کہ Air Link Communication ملک کی بہترین Technology companies میں شامل ہے۔ اسکا قیام 2014ء میں Companies Ordinance کے تحت عمل میں لایا گیا. (جسے اب Companies Act 2017 کہا جاتا ہے). واضح رہے کہ Airlink کی تشکیل بطور Private Limited Company کی گئی تھی۔ تاہم 2019ء میں اسے Public Limited Company میں تبدیل کر دیا گیا۔ اور اسی سال اس نے اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو Far East اور Australia  تک وسعت دی۔

اسوقت کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں میں IT Products کی درآمد و برآمد. ڈسٹری بیوشن سروسز کے علاوہ Mobile Phones ، Tablets، Laptop اور Artificial Intelligence based Automation کی فراہمی شامل ہیں۔

اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 8 ارب 60 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم اسکا Pakistan Stock Exchange میں ادا شدہ سرمایہ  39 کروڑ 52 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے Free Float کیلئے 9 کروڑ 88 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتے ہیں۔ اس سے کمپنی کی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ Airlink Communications کا ہیڈ آفس کوٹ لکھپت، لاہور میں ہے۔

یہ ان متحرک اسٹاکس میں شامل ہے. جنہیں Intra Day اور Holdings، دونوں طرح کی ٹریڈ کیلئے موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 21 روپے 89 پیسے سے 141.98 کے درمیان رہی۔ موجودہ لیول کو اسکی طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

Airlink نے آج اپنی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 136  روپے 75 پیسے سے کیا۔ اسکی کم ترین سطح 136 روپے 11 پیسے تھی جبکہ بلند ترین 141 روپے 98 پیسے رہی۔ جبکہ اسوقت تک   81 لاکھ 91 ہزار شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اسکے Circuit Breakers کا جائزہ لیں تو اپر کیپ 150 روپے 19 پیسے اور لوئر لاک 122 روپے 89 پیسے کی سطح ہے۔

Airlink 12th September 2024
Airlink 12th September 2024

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button