PSX میں تیزی، SBP Monetary Policy اور IMF Board Meeting

A jump at the start of the session was followed by gradual profit-taking

SBP Monetary Policy اور IMF Board Meeting کا شیڈول  اور Pakistan کا نام ایجنڈا پر آنے کے بعد PSX میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے. آج ابتدا میں بینچ مارک انڈیکس KSE100 کے 80 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر جانے کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ شروع ہو گئی. جس سے یہ لیول برقرار نہیں رہ سکا.

IMF کے آئندہ اجلاس کیلئے Pakistan کا نام شامل ، PSX میں تیزی کے بعد پرافٹ ٹیکنگ.

IMF Executive Board Meeting میں پاکستان کے معاشی پروگرام پر غور کیا گیا، جس میں ملک کی اقتصادی حالت، مالیاتی پالیسیاں، اور  معاہدے کی شرائط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ International Monetary Fund  کے خصوصی اجلاس میں پاکستان کے مالیاتی پروگرام کی توثیق کی گئی، لیکن اس کے ساتھ ہی کچھ نئے شرائط اور تقاضے بھی عائد کیے گئے۔ نیز جنوبی ایشیائی ملک کا نام 25 ستمبر کے ایجنڈا میں شامل کیا گیا. جس کے انتہائی مثبت اثرات ابتدائی سیشن میں دیکھنے کو ملے.

SBP Monetary Policy کا اعلان. Interest Rate میں کمی کا فیصلہ.

اہم پیش رفت کے طور پر State Bank of Pakistan  نے Policy Rates  میں  دو فیصد کمی کا فیصلہ کیا. جس کا اطلاق 13 ستمبر  2024 یعنی جمعہ سے ہوگا. ملک میں اسوقت شرح سود 17.5 فیصد ہے . نظر ثانی کے باوجود یہ SAARC Region میں سب سے زیادہ ہے .

SBP Monetary Policy 12th September 2024
SBP Monetary Policy 12th September 2024

Policy ساز اراکین  نے نوٹ کیا کہ گزشتہ ماہ  ملک میں Inflation کی شرح 9 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔ جو کہ گذشتہ تین سال  کی کم ترین سطح ہے۔ تاہم یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا. کہ Petroleum Products کی قیمتوں میں کمی   کے رواں ماہ مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے ، جس سے آئندہ CPI Report جو کہ اکتوبر میں جاری کی جائے گی. میں مہنگائی کی شرح  مزید کم ہو گی اور صارفین کی قوت خرید میں بھی اضافے کا امکان ہے.

اگرچہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اقتصادی ترقی کی طرف ایک مثبت قدم ہے. لیکن ملک میں طویل المدتی استحکام کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی کامیابی  اور دیگر Macro Economic Reforms پر بھی توجہ دینا ہوگی.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج کاروباری دن کے آغاز پر KSE100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 80 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا . تاہم یہاں پر ہونیوالی پرافٹ ٹیکنگ سے یہ لیول برقرار نہیں رہ سکا. آج اسکی ٹریڈنگ رینج 79557 سے 80016 کے درمیان ہے.

KSE100 13TH September 2024
KSE100 13TH September 2024

دوسری طرف KSE30 میں بھی مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے . جو کہ اس وقت 259 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 25172 پر ٹریڈ کر رہا ہے.

KSE30 as on 13th September 2024
KSE30 as on 13th September 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button