Bank of Japan کا Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ، Nikkei225 میں تیزی.
BoJ Governor Kazuo Ueda is seen sticking to the recent hawkish narrative
Bank of Japan نے آج Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھنے کا اعلان کیا. اس طرح Interest Rate ستمبر کیلئے 0.15% سے 0.25% کے درمیان رہے گا. دو روزہ جائزہ اجلاس کے اختتام پر کیا جانیوالا یہ فیصلہ مارکیٹ کی توقعات کے مطابق ہے۔
Bank of Japan کی Monetary Policy کا اعلان توقعات کے مطابق.
Bank of Japan نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس نے قلیل المدتی شرح سود کے ہدف کو 0.15% سے 0.25% کے درمیان برقرار رکھا ہے، جو اس کی دو روزہ مالیاتی پالیسی کے جائزہ اجلاس کے اختتام کے بعد کیا گیا۔ یہ فیصلہ مارکیٹ کی توقعات کے مطابق ہے۔
جولائی میں، BoJ نے مارکیٹوں کو حیران کرتے ہوئے پالیسی شرح میں 15 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں یہ 0% اور 0.1% سے بڑھ کر 0.15% اور 0.25% کے درمیان پہنچ گئی۔ بینک نے یہ بھی منصوبہ بنایا کہ وہ Japanese Government کے Bonds کی ماہانہ خریداری کو 2026 کے پہلے کوارٹر میں تقریباً 3 ٹریلین ین تک کم کرے گا۔
BoJ کی Policy Statement کا خلاصہ
- BoJ نے شرح سود کے فیصلے کا اعلان اتفاق رائے کے ساتھ کیا۔
- Japanese Economy معتدل طور پر بحال ہو رہی ہے، اگرچہ کچھ کمزوریوں کے ساتھ۔
- Headline Inflation کی توقعات میں معمولی سا اضافہ ہو رہا ہے۔
- دوسری سہ ماہی میں Inflation کی سطح BoJ کے قیمت ہدف کے مطابق رہنے کا امکان ہے. جو کہ 2026 تک کی تین سالہ پیشگوئی کے دوران ہے.
- Consumer Spending میں ہلکی سی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
- Japanese Growth Rate ممکنہ سطح سے اوپر جا سکتی ہے۔
- مالیاتی اور غیر ملکی زر مبادلہ کے اثرات کے لیے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
- Foreign Currency Exchange Rate کی اتار چڑھاؤ کا اثر قیمتوں پر ماضی کے مقابلے میں بڑا ہو چکا ہے۔
- Exports اور Production میں نمایاں فرق موجود ہے.
جاپانی اور Asian Markets پر بینک آف جاپان کے فیصلے کے اثرات
Bank of Japan کے حالیہ فیصلے نے نہ صرف جاپانی معیشت بلکہ Asian Markets پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں۔
1. Japanese Yen کی قدر
BoJ کے فیصلے کے بعد JPY کی قدر میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ جب کہ ابتدائی طور پر ین نے US Dollar کے مقابلے میں کچھ بہتری دکھائی. لیکن جلد ہی اس میں دوبارہ کمی آ گئی۔ یہ صورتحال سرمایہ کاروں کے لیے اس بات کا اشارہ ہے کہ FX Operations میں محتاط انداز اختیار کرنا پڑیگا ۔
2. Stock Market کا رد عمل
Tokyo Stock Exchange بالخصوص NIKKEI225 انڈیکس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، جو کہ 700 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 37874۔ کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے. سرمایہ کاروں نے اس بات کو مدنظر رکھا کہ BoJ کی جانب سے شرح سود میں تبدیلی نہ ہونا Market Stability فراہم کر سکتا ہے۔
3. Asian Markets پر اثر
جاپان کے فیصلے نے Asian Markets پر بھی اثرات مرتب کئے۔ دیگر ایشیائی ممالک کی اسٹاک مارکیٹیں بھی متاثر ہوئیں، جہاں سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔ خاص طور پر ان ممالک کے لیے جہاں Japanese Yen کا براہ راست اثر ہوتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔