Ethereum کی Token 2049 Conference کے بعد Bitcoin پر سبقت.

Solana Memecoin MOTHER, the brainchild of music star Iggy Azalea, is up 4%

Token 2049 Conference کی تقریب کے بعد ، Ethereum نے Bitcoin کو پیچھے چھوڑ دیا. جس نے Crypto Industry میں ایک نئی لہر پیدا کی۔ اس تقریب میں Crypto Currencies اور انکے مستقبل بارے کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا. اور ETH کی کارکردگی نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی.

Ethereum  نے Bitcoin کو پیچھے چھوڑ دیا: Token 2049 کی اختتامی تقریب کے بعد سرمایہ کاری کی نئی لہر

Ether کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے. جس کی وجہ اس کی بڑھتی ہوئی اپنائیت اور Decentralized Finance Projects کی ترقی ہے۔ Ether کی ٹیکنالوجی اور اس کے استعمال کے امکانات نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے، جس سے اس کی قدر اور Market Capitalization میں بہتری آئی ہے۔

Ethereum as on 23rd September 2024
Ethereum as on 23rd September 2024

دوسری جانب، Bitcoin نے نسبتاً مستحکم رہنے کی کوشش کی۔ اگرچہ اس کی قیمت میں کچھ اتار چڑھاؤ آیا. لیکن یہ Ether کی ترقی کے مقابلے میں زیادہ متحرک نہیں رہا۔ BTC کی مارکیٹ میں موجودگی  اسے مستحکم رکھتی ہے. لیکن حالیہ تبدیلیوں نے اس کی ترقی کی رفتار میں کمی دکھائی ہے۔

Token 2049 ایک ہب کے طور پر کام کرتا ہے جہاں شرکاء صنعت کے اہم پلیئرز  سے مل سکتے ہیں۔ یہاں موجود نامور ادارے اور نئے Start Ups مل کر تعاون اور شراکت داریوں کو فروغ دیتے ہیں۔

کرپٹو مارکیٹ کا مجموعی جائزہ اور مستقبل کی توقعات.

Crypto market کی عمومی حالت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی. جس میں مختلف کرنسیز کی قیمتیں نسبتاً ایک جیسی رہیں۔ سرمایہ کاروں نے ETH اور Bitcoin پر فوکس کیا ، لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔

Token 2049 کے بعد، ماہرین کا خیال ہے کہ Ethereum کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر Ethereum کے نیٹ ورک کی ترقی جاری رہی۔ سرمایہ کاروں کے لئے یہ ایک موقع ہے کہ وہ ایتھر میں سرمایہ کاری کریں. جبکہ بٹ کوائن بھی طویل مدتی سرمایہ کاری کے لئے ایک محفوظ انتخاب خیال کیا جا رہا ہے.

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے Crypto market کی عمومی حالت ساکن رہی. جہاں CoinDesk 20 ، جو کہ سب سے بڑے Digital Assets کی کارکردگی ریکارڈ کرنے کی سب سے بڑی اکائی سمجھی جاتی ہے. میں 1% سے کم اضافہ ہوا۔ CoinGlass کے ڈیٹا کے مطابق، پچھلے 12 گھنٹوں میں کچھ زیادہ short positions کو بند کیا گیا ہے، جس میں $64.23 ملین کی Short Positions اور $54.42 ملین کی Long Positions کو فروخت کیا گیا ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button