کمیلا ہیرس کا بیان اور US Leadership کا Crypto Currencies کے حوالے سے بدلتا ہوا موقف

Prediction market Polymarket is giving Harris a significant lead over Donald Trump

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ امریکہ کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرے گی. جس میں Crypto Currencies  اور Digital Asset  ھی شامل ہوں گے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے. جب دنیا بھر میں Crypto Currencies اور Block Chain Technologies کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔ اور US Leadership امریکی تاریخ کے مشکل ترین  صدارتی انتخابات کے بالکل قریب ہے.

نومبر میں منعقد ہونیوالے US Elections میں پہلے ڈونالڈ ٹرمپ اور اب کاملا ہیرس، اپنے بیانات سے Corporate Sector کی سپورٹ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں . جہاں Crypto Industry انتہائی اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہے. علاوہ ازیں اس سے US Leadership ایک نئے موقف کی بھی نمائندگی کرتا ہے

امریکہ کے مستقبل میں Crypto Currencies کی سرمایہ کاری.

ہیرس نے اپنے بیان میں کہا کہ Digital Assets صرف Financial Technology کا حصہ نہیں ہیں. بلکہ یہ معیشت کے کئی پہلوؤں میں تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجیز نوجوانوں کو Financial Opportunities فراہم کر سکتی ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو روایتی مالیاتی نظام سے محروم ہیں۔

ہیرس نے اس بات پر زور دیا. کہ ان کی انتظامیہ Digital Assets Regulations کو بہتر بنانے اور اس کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے عزم رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ، وہ اس بات کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہیں. کہ حکومتیں بلاک چین ٹیکنالوجی کی بنیاد پر نئے پروجیکٹس کی تحقیق اور ترقی کریں۔

معاشرتی اثرات

ہیرس نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ڈیجیٹل اثاثے نہ صرف معیشت بلکہ معاشرتی ڈھانچے میں بھی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ ان کے خیال میں، ان ٹیکنالوجیز کی مدد سے ہر کسی کو مالی وسائل تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے. جو کہ اقتصادی مساوات کے حصول میں مددگار ثابت ہو گا۔

امریکی صدارتی امیدوار اپنے آپ کو Crypto Friendly کیوں ثابت کر رہے ہیں؟

آنے والے صدارتی انتخابات میں، کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں امیدوار ایک اہم رجحان کو اپناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں: اور وہ ہے  "Crypto Friendly” ہونے کا تاثر قائم کرنا۔ یہ اکثر امریکیوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ صرف سیاسی فائدے کے لیے نہیں، بلکہ ملک کی معیشت اور جدید ٹیکنالوجی کے مستقبل کے لیے بھی اہم ہے۔

کاملا کے گزشتہ روز کے بیان سے قبل انکے حریف سابق صدر ٹرمپ اپنا Crypto Project لانچ کر چکے ہیں. امریکی سیاست پر نظر رکھنے والے سیاسی ماہرین کا یہ ماننا ہے. کہ کاملا ہیرس جو کہ گزشتہ برس Digital Assets پر پابندی کے بیانات دیتی رہی ہیں. اب امریکی عوام کے بدلتے ہوئے رجحانات بھانپ ہوئے اپنے نظریات تبدیل کرنے پر مجبور ہوئی ہیں. 

امریکہ میں "Cryptocurrency” کے استعمال سے معیشت میں نکھار آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں امیدوار یہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ "crypto” کی ترقی کی حمایت کریں تو یہ نئے کاروباروں اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کر سکتا ہے، جس سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا۔

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close
Back to top button