IMF Staff Level Agreement: فیصلہ آج متوقع
All set to consider Pakistan’s 37 Months Extended Fund Facility Arrangement
IMF Staff Level Agreement سے متعلق فیصلہ آج متوقع ہے . آج عالمی ادارے کے Executive Board کا اجلاس ہو رہا ہے. جس کے ایجنڈے میں Pakistan کیلئے Financial Assistance Program بھی شامل ہے.
IMF Staff Level Agreement کی منظوری کے امکانات.
IMF کی ویب سائٹ پر موجود ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول کے مطابق. آج بورڈ "پاکستان – 2024 آرٹیکل 4 مشاورت اور Extended Fund Facility کے تحت توسیعی انتظامات کی درخواست” پر بحث کرے گا۔ یہ معاہدہ IMF کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری اور پاکستان کے ترقیاتی اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے ضروری مالی یقین دہانیوں کی بروقت تصدیق سے مشروط ہے۔
پیشگی شرائط کی تکمیل
حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان نے تمام پیشگی شرائط پوری کر لی ہیں، اور اس بات کے قوی امکانات ہیں. کہ IMF کا ایگزیکٹو بورڈ تقریباً 7 ارب ڈالر کے 37 ماہ کے Extended Funds Facility کی منظوری دے گا۔ Finance Division نے گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا. کہ IMF کو دوست ممالک کی جانب سے موجودہ قرضوں کے رول اوور کی یقین دہانیوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے. کہ ان یقین دہانیوں نے IMF کو قائل کیا کہ وہ پاکستان کے پروگرام پر مزید تبادلہ خیال کے لیے اجلاس منعقد کرے۔ اس کے علاوہ. ادارے کو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے بارے میں بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔
کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا. کہ پاکستان کی مالی ضروریات عالمی مالیاتی فنڈ کے موجودہ Bailout Package سے زیادہ ہیں۔ مزید برآں، یہ بھی انکشاف ہوا ہے. کہ 7 ارب ڈالر IMF سے آئیں گے. جبکہ اضافی 5 ارب ڈالر کمرشل بینکوں اور دیگر قرض دہندگان سے حاصل کرنا ہوں گے۔
پاکستان کیلئے فیصلے کی اہمیت.
پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز کو دیکھتے ہوئے International Monetary Fund کا پروگرام ملک کے لیے ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف مالی استحکام کو یقینی بناتا ہے بلکہ ملک کی ترقی کے لیے بھی بنیادی کردار ادا کرے گا ۔
IMF پروگرام کے تحت پاکستان کو متعدد اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ اصلاحات مختلف شعبوں، جیسے کہ Fiscal Monetary Policy اور Structural Reforms پر مرکوز ہوتی ہیں۔ ان کی بدولت ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور اقتصادی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جا سکتا ہے. اگرچہ یہ پروگرام بعض اوقات سخت شرائط کا حامل ہے. مگر اس کے نتائج پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔