PSX تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ، IMF معاہدے کے اثرات.

after Opening Bell KSE100 reached on 82900, while KSE30 on 26300

IMF معاہدے کی Executive Board سے منظوری اور منیجنگ کرسٹیلینا جارجیوا کی پریس کانفرنس کے بعد آج دن کے آغاز پر PSX میں زبردست تیزی دیکھی گئی. پہلے آدھے گھنٹے کے دوران KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 82900 سے اوپر آ گیا. دوسری طرف بینچ مارک انڈیکس KSE30 بھی 26300 پر پہنچنے میں کامیاب ہو گیا.

IMF Agreement اور  PSX پر اثرات.

IMF Executive Board نے بدھ کے روز پاکستان کے لیے 37 ماہ کے Extended Fund Facility (EFF) معاہدے کی منظوری دے دی ہے. جس کی مالیت تقریباً 7 ارب ڈالر ہے۔ یہ معاہدہ Pakistani Government کے اقتصادی استحکام کو مضبوط کرنے اور ایک مضبوط، شمولیتی، اور لچکدار نمو کے لیے حالات پیدا کرنے کے لیے ہے۔

گزشتہ روز یہ اعلان اسوقت کیا گیا جب Pakistan Stock Exchange  بند ہو چکی تھی. تاہم آج دن کے آغاز سے ہی سرمایہ کاری کا رجحان اپنے عروج پر تھا. ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا. کہ KSE100 انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیگا. تاہم اس نفسیاتی سطح کے بالکل قریب ٹریڈرز اور چند بڑے ہاؤسز کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ شروع ہو گئی. جس سے یہ لیول عبور نہیں ہو سکا . تاہم ابھی بھی یہ اسکے بالکل قریب ٹریڈ کر رہا ہے.

KSE100 Index as on 26th September 2024
KSE100 Index as on 26th September 2024

دوسری طرف KSE30 میں بھی غیر معمولی تیزی دیکھی گئی . جو کہ دن کے افتتاحی سیشن کے دوران تاریخ میں پہلی بار 26300 کی سطح عبور کر گیا.

KSE30 as on 26th September 2024
KSE30 as on 26th September 2024

IMF Executive Board کی منظوری اور پہلی قسط کا اجرا.

IMF Executive Board نے پاکستان کی طرف سے Extended Arrangement کے لیے درخواست پر غور کیا. اور فوری طور پر تقریباً 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی. جو 30 ستمبر تک موصول ہونے کی توقع ہے۔ یہ پاکستان کا 25 واں IMF پروگرام ہے۔

Managing Director IMF کا پاکستانی معیشت بارے بیان.

IMF کے بورڈ اجلاس کے بعد Pakistani Officials سے بات کرتے ہوئے، Georgieva نے پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے امیروں سے ٹیکس وصولی کو بڑھایا ہے. اور غریب طبقے کی مدد کے اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی growth میں بہتری  inflation کی شرح میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

سربراہ IMF نے کہا کہ  پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے کئے گئے اقدامات اور IMF کی سپورٹ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ امید کی جا سکتی ہے. کہ ان اصلاحات کی بدولت جنوبی ایشیائی ملک کی معیشت مستحکم ہو گی اور عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔

دوسری جانب، وفاقی وزیر خزانہ Muhammad Aurangzeb نے کہا کہ پاکستان کے لیے IMF کا پروگرام تین سال کے لیے ہے، جس کا مقصد Macroeconomic Stability حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ IMF کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی توثیق ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button