FBR نے Tax Returns کی ڈیڈ لائن میں اکتوبر کے وسط تک توسیع کر دی.

Pakistani Prime Minister approved the Summary in order to meet the Revenue Targets

FBR نے آج  Income Tax Returns جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اب پاکستانی  شہریوں کو سال 2024 کے لیے اپنی Income Tax Return  اکتوبر 2024  کے وسط  تک جمع کرانے کا موقع دیا گیا ہے۔

FBR کی طرف سے Tax Returns کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا پس منظر.

Income Tax Ordinance 2001 کی دفعہ 214A کے تحت FBR نے یہ فیصلہ مختلف Trade Bodies، Tax Bar Associations اور عام لوگوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے پیش نظر کیا۔ اصل میں، یہ تاریخ 30 ستمبر تھی، لیکن عوامی مفاد میں مزید وقت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Notification from FBR about Extension of Tax Returns
Notification from FBR about Extension of Tax Returns

اہم نکات

  1. نئی آخری تاریخ: Income Tax Returns اب 14 اکتوبر 2024 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
  2. مقصد: یہ توسیع ان افراد کے لیے کی گئی ہے. جو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل میں دشواری محسوس کر رہے تھے۔
  3. عوامی درخواستیں: Trade Bodies اور Tax Bar Associations کی جانب سے وصول ہونے والی درخواستوں کا مثبت جواب دیتے ہوئے FBR نے یہ اقدام اٹھایا ہے.

FBR کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے Tax Returns جمع کرا سکیں۔ اس کے علاوہ، یہ اقدام ٹیکس کے نظام میں شفافیت اور ذمہ داری کو بھی فروغ دے گا۔

ادارے کے مطابق Tax Returns جمع کرانا ہر شہری کی قانونی ذمہ داری ہے۔ یہ عمل نہ صرف حکومت کو مالی وسائل فراہم کرتا ہے بلکہ ملک کی اقتصادی حالت میں بھی بہتری لاتا ہے۔ صحیح وقت پر گوشوارے جمع کرانے سے نہ صرف قانونی مسائل سے بچا جا سکتا ہے بلکہ مختلف فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Non Filers پر سخت پابندیاں.

Pakistani Government  نے گزشتہ ہفتے  ان افراد کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں جو Income Tax Returns جمع نہیں کراتے. یعنی جو لوگ  Non-Filers ہیں. اب وہ نہ صرف Bank Accounts  نہیں کھلوا سکیں گے. بلکہ انھیں Property کی خرید و فروخت اور بیرون ملک سفر کرتے ہوئے بھاری ٹیکسز ادا کرنا پڑیں گے. پاکستانی حکومت کے مطابق یہ اقدام ملک میں ٹیکس کی وصولی بڑھانے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق Federal Board of Revenue نے Non Filers Category سرے سے ختم کر دی ہے. اور ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے ایسے افراد جو پہلے سے کسی Commercial Bank میں اکاؤنٹ رکھتے ہیں. کے بینک اکاؤنٹس کو بلاک کیا جائے گا اور ان کے فنڈز منجمند کر دیے جائیں گے.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button