Gold Price کی محدود رینج، Fed Rates Cut Bets میں کمی

Investors look cautious ahead of US Nonfarm Payroll Report and Geopolitical tensions

Gold Price  میں حالیہ دنوں میں ایک محدود حد میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا ہے، خاص طور پر جب سے Fed Rates Cut Bets کمزور پڑ گئی ہیں. Bright Metal  جمعرات کو 2,640 ڈالر فی اونس کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے.

Gold Price پر اثر انداز ہونیوالے عوامل.

Gold Price پر دباؤ اس حقیقت کی بنا پر ہے کہ مارکیٹ میں Federal Reserve کی جانب سے رواں سال Policy Rates میں کمی کی توقعات میں کمی آئی ہے۔ پچھلے ہفتے، Fed کے جانب سے 50 بنیادی پوائنٹس کے ایک اور Rate Cut کی توقعات 60 فیصد سے زیادہ تھیں. لیکن اب یہ سطح تقریباً 30 فیصد تک آ چکی ہے۔ اس صورتحال نے سنہری دھات  جیسے Safe Heaven Asset  کی کشش میں کمی پیدا کی ہے۔

Geopolitical Tensions کے اثرات.

Bright Metal کی قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود، دو اہم عوامل نے اس کی قیمت کو نیچے جانے سے روکا ہے۔ پہلا، Middle East میں جاری تنازعات کے  شدت اختیار کرنے کا خطرہ ہے. جس کی وجہ سے سرمایہ کار Safe Heaven Asset  کے طور پر Gold میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ دوسرا،  عالمی سطح پر Interest Rate کا عمومی رجحان کم ہونے کی وجہ سے ہے. جس نے Precious Metal کی کشش کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

US Dollar کی طلب میں اضافہ.

امریکی معیشت کے مضبوط اعداد و شمار، خاص طور پر Labor Data میں بہتری، نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ یہ صورتحال Gold Price کے لیے ایک اور چیلنج ہے، کیونکہ Commodities بنیادی طور پر US Dollar کے خلاف ٹریڈ ہوتی ہیں۔

جمعہ کے روز ریلیز ہونیوالی US Nonfarm Payroll کے اعداد و شمار اس بات کا فیصلہ کریں گے. کہ US Labor Market کی حقیقی صورتحال کیا ہے. اور آیا Precious Metals کی قیمتوں پر مزید دباؤ آئے گا یا نہیں۔ مجموعی طور پر، سنہری دھات کی قیمتیں ایک مخصوص حد میں مستحکم رہ سکتی ہیں. جب تک کہ عالمی اقتصادی حالات واضح نہیں ہوتے.

Gold Price کی موجودہ صورتحال ظاہر کر رہی ہے. کہ سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ جغرافیائی خطرات اور عالمی سطح پر Fed سمیت تمام سینٹرل بنکس کی طرف سے Interest Rate میں کمی کے باوجود، مارکیٹ کی توقعات اور US Economy کی حالت Gold Price کی سمت کو متاثر کر سکتی ہیں.

تکینکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold  ابھی بھی اپنی  20SMA سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .اسوقت یہ  2640 ڈالرز کی  سطح کے قریب ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ  Correction شروع ہونے  کی بھی نشاندہی کر رہا ہے .

Gold Price as on 3rd October 2024.
Gold Price as on 3rd October 2024.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button