Pak Leather Crafts Limited نے معاشی چیلنجز کے باعث Downsizing کا اعلان کردیا

The decisions include but not limited to the present operations

چمڑے کی مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والی بڑی کمپنی Pak Leather Crafts Limited (PLC) نے درپیش معاشی چیلنجز کے سبب اپنے موجودہ آپریشنز میں Downsizing اور دیگر کاروبار میں Diversity لانے کا اعلان کیا ہے۔

Pak Leather Crafts Limited کے اعلان میں کیا کہا گیا؟

چمڑے کی مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والی بڑی کمپنی Pak Leather Crafts Limited (PLC) نے درپیش معاشی چیلنجز کے سبب اپنے موجودہ آپریشنز میں Downsizing اورکاروبار میں Diversity لانے کا اعلان کیا ہے۔

Leather Tanning اور چمڑے کے ملبوسات کی تیاری میں مصروف کمپنی نے جمعہ کو Pakistan Stock Exchange کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے. کہ بورڈ نے کمپنی کی بحالی کے لیے کچھ اسٹریٹجک فیصلے کیے ہیں۔

بیان کے مطابق، یہ فیصلے صرف Downsizing تک محدود نہیں ہیں. بلکہ اس میں کاروبار کی دیگر Manufacturing Lines میں Diversity پیدا کرنا، Warehouse یا Supply Chain Management بھی شامل ہیں۔

PLC کے بورڈ نے کراچی میں واقع کمپنی کے اثاثوں کی فروخت کے متبادل آپشن پر بھی فیصلہ کیا ہے۔ یہ اثاثے Lease پر حاصل کردہ زمین، اس پر تعمیر شدہ عمارت، Plant اور Machinery پر مشتمل ہیں۔

Pak Leather Crafts Announcement in PSX
Pak Leather Crafts Announcement in PSX

کمپنی نے کہا کہ مذکورہ اثاثوں کا ایک معقول حصہ ممکنہ خریدار سے حاصل کیا جائے گا. تاکہ کمپنی کی بلا تعطل کاروباری اور تاریخی سرگرمیوں کو جاری رکھا جا سکے۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا. کہ یہ فیصلہ Shareholders کی ضروری منظوری کے سے مشروط ہے.

اہم کمپنیوں کی طرف سے کاروبار محدود کرنے کا رجحان.

حالیہ مہینوں میں، کئی پاکستانی کمپنیوں نے Tax کی بلند شرحوں اور بڑھتی لاگت کے باعث اپنے آپریشنز بند کرنے یا ملازمین کی کمی کرنے کے فیصلے کیے ہیں۔

اس سے قبل  Engro Corporation، جو پاکستان میں 580 ملین ڈالر سے زیادہ کی Market Capitalization کے ساتھ ایک بڑی کمپنی ہے. نے اپنے تجارتی، Logistics اور Pesticides کے کاروبار کے ساتھ ساتھ کچھ شعبوں میں ملازمتیں کم کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے مختلف کاروباری لائنز میں 100 سے زیادہ ملازمین کے ساتھ معاہدے ختم کردیے ہیں۔

اسی طرح Amreli Steels نے اپنی پیداواری صلاحیت میں 30 فیصد کمی کی ہے. لیکن ایک عہدیدار جو اس معاملے پر میڈیا سے بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں. نے اشارہ دیا کہ اس کے ڈویژنوں میں 300 سے زیادہ اسٹاف کو نکال دیا گیا ہے۔

پاکستانی صنعتوں کو سنگین معاشی مشکلات کا سامنا.

یہ اعلانات پاکستان کی معیشت کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔ اگرچہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 2023-24 کی اپریل تا جون کے کوارٹر میں اس کی GDP میں 3.07 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم National Accounts Committee کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے. کہ یہ نمو بڑی حد تک Agriculture کی وجہ سے آئی ہے. کیونکہ تین ماہ کے عرصے کے دوران صنعتی سرگرمیوں میں 3.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی. مالی سال کے دوران سہ ماہی بنیادوں پر اس شعبے کی تیسری بڑی کمی ہے۔

ان حالات میں، PLC کا یہ اقدام نہ صرف کمپنی کی بحالی کے لیے اہم ہے. بلکہ یہ پاکستان کی معیشت میں موجود دیگر چیلنجز کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button