Pakistani Government نے پانچ IPP’s کے ساتھ معاہدے منسوخ کر دیے.
HUBCO, Lalpir Power, Saba Power, Rousch Power, and Atlas stopped Power production
Pakistani Government نے پانچ IPP’s کے ساتھ معاہدے منسوخ کر دیے ہیں. Federal Cabinet کے اجلاس میں ہونیوالی پیشرفت کے بعد Power Division نے دعویٰ کیا ہے. کہ ان معاہدوں کے خاتمے سے عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ پہنچے گا. اور قومی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہو گی.
Pakistani Government کے پانچ IPP’s کے ساتھ معاہدے منسوخ.
Prime Minister Office کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، یہ معاہدے Hubco, Lal Pir Power Limited, Saba Power, Ros Power, اور Atlas Power کے ساتھ ختم کیے جائیں گے۔
Ros Power کا قیام Build Operate Transfer معاہدے کے تحت ہوا تھا. اور اس کی نجکاری Privatization Commission کے ذریعے کی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ باقی 4 IPPs کی ملکیت ان کے متعلقہ مالکان کے پاس رہے گی. اور معاہدے کے خاتمے کے بعد حکومت کی جانب سے کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے. کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہم 5 IPPs کے ساتھ بجلی کی خریداری کے معاہدوں کو ختم کر رہے ہیں۔
Power Division کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے. کہ بجلی کے شعبے میں دیگر IPPs کے ساتھ معاہدوں میں ترامیم سے Tariff میں بتدریج کمی آئے گی. جس سے بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ ہوگا. اور قومی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
کمپنیوں کی طرف سے رضاکارانہ آمادگی اور حکومت کی طرف سے شکریہ.
اس سے قبل آج صبح امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg نے خبر دی تھی. کہ Pakistani Government کی جانب سے مختلف IPPs پر کام کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ Atlas Power, Saba Power, Ros Power, اور Lal Pir Power نے معاہدوں کو قبل از وقت ختم کرنے پر دستخط کیے ہیں، جبکہ Hubco کی جانب سے بھی اس پر عمل درآمد متوقع ہے۔
دریں اثنا، وزیراعظم نے کہا کہ 5 IPP مالکان نے ذاتی فائدے پر قومی مفاد کو ترجیح دی اور رضاکارانہ طور پر حکومت کے ساتھ ان معاہدوں کو ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے ان IPPs کے مالکان کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے عوامی ریلیف میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ پانچوں IPPs نے باہمی رضامندی اور ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے بجلی کی خریداری کے معاہدے مکمل طور پر ختم کر دیے ہیں. ان کےسابقہ واجبات کو ادا کیا جائے گا. اور اس میں سود شامل نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مالکان نے رضاکارانہ طور پر ان معاہدوں کو ختم کرنے پر اتفاق کیا. جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔