IMF کی طرف سے Macro Economic Reforms پر اظہار اطمینان

Pakistan improved Economic Stability during last one year

IMF کی پاکستان میں مقیم نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے جمعرات کو Macro Economic Reforms  کی تعریف کی. انہوں نے یہ عمل جاری رکھنے پر زور دیا. تاکہ وسائل کی بہتر پیداوار کے ذریعے عوامی خدمات کی بہتری. انسانی وسائل کی تعمیر، اور Infrastructure کو زیادہ منصفانہ اور پائیدار انداز میں اپ گریڈ کیا جا سکے۔

IMF کی نمائندہ نے کیا کہا؟

نمائندہ IMF ایستھر پیریز روئز نے ماہرین، سول سوسائٹی، اور تعلیمی حلقوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا. کہ جولائی 2023 میں Standby Arrangement کے آغاز کے بعد پالیسی سازی پر اعتماد میں بہتری آئی ہے. Headline Inflation  تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا. Foreign Exchange Reserve دگنا سے بھی زیادہ ہو چکے ہیں. اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے مزید کہا. کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران چیلنجنگ بیرونی ماحول اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات کے باوجود. معاشی اور مالی استحکام کو بحال کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Sustainable Development Policy Institute (SDPI) نے یہاں SDPI Conference Hall میں 2024 کی Extended Fund Facility (EFF) کی منظوری کے بعد "پاکستانی معیار زندگی اور اقتصادی لچک کو بلند کرنے” کے موضوع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا. جس میں ایستھر پیریز روئز نے شرکت کی۔

ترقیاتی ماڈل کو معاشی فیصلوں میں ریاستی مداخلت سے دور رکھا جائے.

روئز نے کہا کہ پاکستانی عوام کی ایک بڑی تعداد کے بہتر زندگی کے بنیادی مقصد. کے حصول کے لیے IMF پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے. کہ وہ اپنے ترقیاتی ماڈل کو معاشی فیصلوں میں ریاستی مداخلت سے دور رکھے. جس میں تحفظ پسندی، مراعات، سبسڈیز، اور ٹیکس مراعات شامل ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا. کہ ملک کو ایسی Macro Economic Reforms کی ضرورت ہے. جو معیشت کو غیر پیچیدہ کریں. مسابقت کو فروغ دیں. تجارتی رکاوٹوں کو کم کریں. اور نئے اور زیادہ پیداواری سرگرمیوں اور برآمدات کے فروغ کے لیے Regulatory Burden کو آسان بنائیں۔

روئز نے کہا کہ IMF کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے گزشتہ ہفتے منظور کی گئی. نئی IMF Extended Fund Facility (EFF) میں بھی حکومت کے کثیر سالہ اصلاحاتی پروگرام میں مقامی طور پر تیار کردہ ان ترجیحات کا تصور کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ Extended Fund Facility (EFF) نے حکومت کے اس عزم کی توثیق کی ہے. کہ پاکستان کو پائیدار اور جامع ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے اہم اقدامات میں حقیقی آمدنی کا تحفظ. سستی توانائی کی فراہمی. کمزور ترین طبقے کے لیے سماجی تحفظ کے منصوبے. توانائی کے شعبے میں اصلاحات. بجلی خریداری کے معاہدوں کی لاگت میں کمی. اور امیر طبقے کے ساتھ ساتھ ان معاشی شعبوں میں ٹیکس کے نظام کو مزید منصفانہ بنانا شامل ہیں. جو ماضی میں بڑے پیمانے پر غیر ٹیکس یافتہ رہے ہیں۔

روئز نے کہا کہ مالی معاملات میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے. (18 ویں ترمیم کے مطابق) وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان وسائل اور اخراجات کے پروگرامز کو متوازن کرنے میں مدد ملے گی۔

IMF کے ریزیڈنٹ نمائندے نے کہا کہ بین الاقوامی شواہد سے پتہ چلتا ہے. کہ بنیادی صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، تربیتی پروگراموں کے ذریعے لوگوں میں سرمایہ کاری اور معاشی فیصلوں میں ریاست کے کردار. کو کم کرکے Entrepreneurship کو فروغ دینے سے ترقی کی صلاحیت اور شمولیت میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

پاکستانی عوام کے معیار زندگی پر اثرات.

SDPI کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ IMF کی ریزیڈنٹ نمائندہ.  نے ان کی رائے میں EFF کا مقدمہ پاکستانی معیار زندگی کو بلند کرنے کی سہولت کے طور پر پیش کیا۔

ڈاکٹر سلیمانی نے کہا. کہ Macroeconomic Indicators میں بہتری کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر بحال ہو رہا ہے. اور سعودی سرمایہ کاری اور کاروباری وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ Macroeconomic Stability کو کم اور کم متوسط آمدنی والے افراد کے لیے برداشت کرنا ایک چیلنج ہے. جس کے لیے ہمیں Macro Economic Reforms کے ذریعہ معاش کے تحفظ اور بہتری کے لیے اقدامات تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

اس تقریب کا اختتام سوال و جواب کے ایک سیشن پر ہوا، جس میں ماہرین، تھنک ٹینکس کے اراکین، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی، پریکٹیشنرز، اور میڈیا نے شرکت کی، اور اس کا جواب IMF کے ریزیڈنٹ نمائندے نے دیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button